🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو پُر امن جلسے منعقد کرنے کی اجازت سے متعلق قرارداد منظورکرلی گئی، تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جونیئر جج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیر جج ہو گئے، آپ نے تبادلہ کیے گئے ججز کو متنازع بنادیا ہے، لوگ ان پر انگلیاں اٹھانے لگے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں شبلی فرازنے قرارداد پیش کی اور کہا کہ ملک میں کہیں بھی پُرامن جلسہ ہو تو اجازت دی جانی چاہیے، پرامن جلسہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کا معاملہ ہے، ہم صوبائی حکومت کو مجبور نہیں کر سکتے، اس مسودے کو آئین اور قانون سے مشروط کیا جائے۔
شبلی فرازنے وزیرقانون کی تجویزمسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ کا تیارکردہ متن ہے ، سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ وہ احتجاجی جلسہ نہیں بلکہ اے این پی قائدین کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پرامن جلسہ چاہتے تھے،شبلی فرازنے قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
ایوان میں پیش کردہ انکم ٹیکس ترمیمی بل پرتجاویزپیرتک طلب کرلی گئیں ، تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام ترمیمی ،روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنزترمیمی اورایمیگریشن آرڈنینس1979 میں مزید ترمیم کے بلز بھی منظورکرلیے گئے۔
دریں اثنا، صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل پر قائمہ کمیٹی اطلاعات کی رپورٹ چئیرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے رپورٹ ایوان میں پیش کردی۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ بل صحافیوں کے تحفظ سے متعلق ہے، اس بل کی منظوری جلد کی جائے، میڈیا اس وقت سینسر شپ میں ہے، عمران خان کا نام نہیں لکھا جاسکتا، سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم آزادی اظہار رائے کا پلیٹ فارم تھا، سوشل میڈیا پر مسائل ہیں، جھوٹی خبر کو کنٹرول کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیکا ایکٹ کے نام سے ایک بم پھینکا ہے، اگر کوئی اختلاف کرے گا تو اسے جیلوں میں بھیجا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پیکا کی بنیاد رکھ کر آپ نفرتوں کے سودے کررہے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں خامیاں ہیں، اس کے نتیجے پر بات کررہا ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا مسئلہ پڑا ہے،سنیارٹی کے معاملے پر سیاست نہیں ہوتی انصاف ہوتا ہے مگر اسلام اباد ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی کے مسئلے میں سیاست کی بو آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جونیر جج اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینیر جج ہو گئے، وہ اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن سکتے ہیں، آپ نے تبادلہ کیے گئے ججز کو متنازع بنادیا ہے، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، لوگ ان پر انگلیاں اٹھانے لگے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر نے مزید کا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنائے جانے والے گٹھ جوڑ کا تعلق عمران خان اور ان کی اہلیہ کی اپیل سے ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ چئیرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے کیونکہ انہوں نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس پر عملددامد نہیں ہو رہا۔
سینیٹر علی ظفر نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ عدالتی معاملات میں جائے، موجودہ حکومت نے عدالتی خودمختاری اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، لوگوں سے آئینی حق چھینے جارہے ہیں، احتجاج کا حق چھینا جارہا ہے،اظہار رائے کی آزادی کا حق چھینا جارہا ہے۔
بعدازاں فلور نہ ملنے پر اپوزیشن کے اراکین کا احتجاج کرتے ہوئے کورم کی نشاندہی کردی ، کورم نامکمل نکلنے پر اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حملے کا مناسب اور بروقت جواب دیں گے، ایران
🗓️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو
نومبر
اداکارہ انکتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں
🗓️ 15 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی
دسمبر
یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کی نقل و حرکت
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے جزیرہ سقطری میں
جولائی
بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا
🗓️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن
نومبر
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے واضح وہم میں ہیں:عمان یونیورسٹی کے پروفیسر
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:عمان یونیورسٹی کے ایک پروفیسر اور سائبر ایکٹوسٹ نے صیہونیوں کے
جولائی
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضے بڑھ گئے
🗓️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور
اکتوبر
سویڈن کے سفیروں کے ستارے گردش میں
🗓️ 2 اگست 2023مصر کی وزارت مذہبی اوقاف کے سابق نائب سعد الفقی نے روس
اگست
چینی شہریوں پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، وزیر داخلہ
🗓️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
مئی