🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیملی اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کے روز ملاقات کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔
عمران خان کے وکیل فیصل فرید چوہدری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم اور ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز ملاقات کا شیڈول تھا لیکن میٹنگ نہیں کرائی گئی، مجھے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ روڈ بلاک تھی جس سے عام لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں، اسد قیصر، شبلی فراز کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ انہوں نے اس توہین عدالت کے کیس میں جواب جمع کرایا ہے، انہوں نے اپنے جواب میں واضح کیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق تین کوآرڈینیٹرز ہیں، جبکہ انہیں کوئی لسٹ نہیں دی گئی کہ یہ 6 لوگ ملنا چاہتے ہیں۔
وکیل فیصل فرید چوہدری نے کہا کہ انتظار پنجھوتھا کوآرڈینیٹر تھے جو لاپتا ہوئے تھے، انہوں نے لسٹ دی تھی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں لسٹ نہیں دی، یہ کہہ رہے ہیں لسٹ دی ہے، آپ یہ بتائیں ان کی میٹنگ کب کرائیں گے؟ یہ لسٹ آپ کو ابھی دیتے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ان کے ڈاکٹر دن میں تین دفعہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتے ہیں، جمعرات کو فیملی، وکلا اور ڈاکٹر ز کے لیے مختص ہے، بدھ کا دن سیاسی رہنماؤں اور دوستوں کے لیے ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، کیونکہ ایس او پیز طے ہوچکے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق تین کوآرڈینیٹر مقرر ہوئے تھے، انہوں نے 6، 6 نام دینے تھے جو ملنے جا سکتے ہیں۔
جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کون کرے گا؟ جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر کے درمیان تنازع سامنے آیا ہے، عمران خان فیملی، دوستوں، وکلا جن سے وہ ملنا چاہتے ہیں وہ لسٹ عدالت میں جمع کرائیں گے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے لسٹ لے کر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھیجیں گے، امید ہے اس سے جیل حکام اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا کے درمیان تنازع ختم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ کمیشن تشکیل دیں گے، وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملے گے۔
عدالت نے فیملی اور وکلا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کے روز ملاقات کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے آنے والی لسٹ کی کاپی پی ٹی آئی کے سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو بھی بھیجنے کی ہدایت کردی۔
مشہور خبریں۔
مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی: حریم شاہ
🗓️ 13 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ
جنوری
غزہ کے خلاف صیہونی وحشی پن
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور طوفان
اکتوبر
صدر مملکت 3روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ
🗓️ 15 اگست 2021استنبول(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان
اگست
شہید ہنیہ کا سب سے بہترین انتقام کیا ہے؟ ان کے بیٹے کی زبانی
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے نے صیہونی غاصبوں کے غزہ
ستمبر
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
🗓️ 12 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بیٹوں نے
مارچ
(ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات میں کوئی دلچسپی نہیں: فواد چوہدری
🗓️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا
مئی
بحیرۂ احمر میں ایک اور برطانوی کشتی شکار
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
فروری
متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کو سراہا
🗓️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے
اپریل