?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 2 برس کے دوران بینکوں کو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر عائد کردہ 40 فیصد ٹیکس(ونڈ فال ٹیکس) کا اطلاق معطل کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ٹیکس کی معطلی کے حوالے سے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے جاری اضافی ٹیکس سے متعلق ایس آر او بھی معطل قرار دے دیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ یہ اضافی ٹیکس نگران حکومت کی جانب سے لگایا گیا ہے لیکن ٹیکسیشن کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیکشن 99 ڈی کے تحت اضافی ٹیکس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے اور نوٹیفکیشن کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ اگر قومی اسمبلی موجود بھی ہے تو عین ممکن ہے کہ اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کی حمایت نہ کرے، اگر قومی اسمبلی اضافی ٹیکس کی حمایت نہیں کرتی تو ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
عدالت نے کہا کہ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے اور درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، اب آئندہ سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نگران حکومت نے گزشتہ 2 برس کے دوران بینکوں کو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق بینکوں نے 2021 اور 2022 کے دوران روپے اور ڈالر کی سٹہ بازی پر مبنی تجارت سے 110 ارب روپے کا بھاری منافع کمایا گیا تھا جس پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور اسی کے پیش نظر نگران حکومت کی کابینہ نے ونڈ فال ٹیکس کی منظوری دی تھی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایک تجویز کی منظوری دی، جس میں کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 میں سیکشن 99 ڈی متعارف کرایا گیا تاکہ بینکوں کے منافع پر ونڈ فال ٹیکس عائد کیا جا سکے۔
نگران حکومت بھی قیاس آرائیوں کی بنیاد پر کرنسی کے تبادلے سے بینکوں کو حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی خواہاں تھی اور اس ٹیکس سے حکومت کو 40 ارب روپے سے زائد کی آمدن کا اندازہ لگایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہم یورپی یونین کی اسٹریٹیجک آزادی کی حمایت کرتے ہیں:چین
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کے عوام کی
مئی
خوبصورت ہونے کا فائدہ ہوا، خواتین مداحوں سے متعلق نہیں جانتا، عماد عرفانی
?️ 29 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار عماد عرفانی نے اعتراف کیا ہے کہ خوبصورت
جنوری
حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے باوجود انتظامی اور پنشن اخراجات 161 ارب روپے تک پہنچ گئے
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کے سول ایڈمنسٹریشن اور پنشن کی ادائیگیوں
دسمبر
پائلٹوں کے بعد صہیونی صحافیوں پر بھی نیتن یاہو کے ساتھ رہنے پر پابندی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
ستمبر
جو مرضی کر لیں حکومت تو ہماری آنی ہے، اب یہ نہیں بچیں گے، عمران خان
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
فروری
افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا خطرناک حملہ، ایک درجن کے قریب پولیس افسر ہلاک ہوگئے
?️ 24 جون 2021برکینا فاسو (سچ خبریں) افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے
جون
اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور نظرانداز نہ کیے جانے والے تعلقات
?️ 5 ستمبر 2025 اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات جرمنی کے لیے منافع بخش اور
ستمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں؟ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ
?️ 10 فروری 2024صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے
فروری