🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے صدر سپریم کورٹ بار شعیب شاہین کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی ہے۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔
بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔
بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے.
درخواست میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اس وقت کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔
بعدازاں 17 کو جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔
تحریک انصاف نے دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ملک میں انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے لیکن وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے لیکن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہونے جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس
🗓️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی
جولائی
لیگی رہنماؤں میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے: اسدعمر
🗓️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ
جنوری
نیتن یاہو کے خلاف 21ویں ہفتے بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک نے ایک بار پھر
مئی
نظر ثانی مسترد، مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار
🗓️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مارگلہ ہلز پر
ستمبر
لاذقیہ میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان
🗓️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے لاذقیہ صوبے میں واقع شہر جبلة میں شامی سیکیورٹی
دسمبر
اگر حکومت اسمبلیاں توڑکر فوری الیکشن کرانا چاہے تو ہی بات کریں، عمران خان کی ہدایت
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کے ایک ہی
اپریل
الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان پر لگائی روک
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل
فروری
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی خاتون شہید
🗓️ 17 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے
فروری