?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ساری طاقت میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پاس ہو گی، سی ڈی اے ریگولیٹر ہو گا۔اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں پر نیوز بریفنگ کے دوران وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ ماضی میں دارالحکومت کو آباد کرنے کے لیے سی ڈی اے کو غیر معمولی اختیارات دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کو دیئے گئے اس اختیار سے طاقتور لوگ کروڑ پتی اور ارب پتی بن گئے، کل وفاقی حکومت نے سیکشن فور کے تحت زمین خریداری ختم کر دی۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس کا اطلاق ان اسکیموں پر ہو گا جن کی ادائیگی اب تک نہیں کی گئی، شہری اور دیہی علاقوں میں تفریق ختم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مارگلہ روڈ کو جی ٹی روڈ سے آئندہ سال تک ملا دیا جائے گا، بھارہ کہو بائی پاس کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا، آئی جے پی روڈ کو چار رویہ کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سارے منصوبے آئندہ سال اکتوبر تک مکمل کر لیئے جائیں گے، آئی جے پی روڈ کو سرینگر ہائی وے سے ٹینتھ ایونیو کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 5 کالجوں پر کام ہو رہا ہے، اسلام آباد میں 450 بیڈ کے 3 اسپتال بن رہے ہیں، جی 11 میں 200 بیڈ، بھارہ کہو میں 50 اور ترنول میں 200 بیڈ کا اسپتال بنانے جا رہے ہیں۔
اسد عمرکا مزید کہنا ہے کہ پمز میں جدید ترین ٹراما سینٹر بنایا جا رہا ہے، جس کا وزیرِ اعظم عمران خان دوسری ٹرم میں افتتاح کریں گے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد کی ہر فیملی کو 10 لاکھ روپے مالیت کا صحت سہولت کارڈ دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
غیرمعمولی بارشوں سے پنجاب کے اضلاع متاثر، متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ حنیف عباسی
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
جون
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی
امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:15 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی چار
دسمبر
وزیراعظم اور چینی صدر کا ترقیاتی کاموں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
?️ 6 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) چینی صدر نے پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور
فروری
ریاض سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت پر زور
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہی
نومبر
سنجے دت نے محبت کا اصل مطلب والدین سے سیکھا
?️ 12 مارچ 2021ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر
مارچ
بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد
دسمبر