?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اب اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنانے کا وقت آ چکا ہے، اس مقصد کے لیے اصلاحات اور تنظیم نو ترجیح ہوگی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پیغام میں سی ڈی اے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً دیوالیہ ہونے والے ادارے سی ڈی اے کا 2017ء میں 5.8 ارب روپے کا خسارہ تھا، سی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا، سی ڈی اے کے اکاونٹس میں 26 ارب روپے پہلے سے ہی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڑے شہروں کو بھی شفافیت اور عزم کے ساتھ ترقی اور جدت کی طرف لایا جاسکتا ہے، پاکستان بدل رہا ہے، ملک میں معاشی ترقی ہو رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح اسلام آباد میں اصلاحات اور شہر کی تنظیم نو پرہوگی، ہمارے بڑے شہر عزم اور شفافیت کے ذریعے خود انحصار بن کر ترقی کے انجن بھی بن سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے میں اصلاحات کے لیے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے شہر کی تنظیم نوکے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے بھی کیے۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کو بھی سراہا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کہاں جا رہا ہے؟ اعلیٰ صہیونی عہدیدار کا اعتراف
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا
ستمبر
حماس نے آج وائٹیکر کی تجویز کا جواب دیا
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما نے اعلان کیا
مئی
صیہونیوں کا اصلی چہرہ؛ ترک ماہر کی زبانی
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک ترک ماہر نے شہریوں کے ساتھ ایران اور صیہونی
اپریل
افغانستان میں برطانوی جنگی جرائم کے نئے ثبوت
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: بی بی سی کے تفتیشی یونٹ نے اطلاع دی
جولائی
بھارتی وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کا دورہ ادھورا رہ گیا
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنا دورۂ سعودی عرب
اپریل
ہمارے خلاف میڈیا جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ:روس
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کا کہنا ہے یوکرین کے
اپریل
اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو 3 میجر پوائنٹس پر بات ہوگی، خواجہ آصف
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
مئی
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کے بھارتی دعووں کی تردید کردی
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں
مئی