?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ شفاف اور آسان بنانا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب رجسٹریشن نمبر گاڑی نہیں بلکہ مالک کو جاری ہوگا یعنی اب ہر مالک کو ایک مستقل نمبر پلیٹ دی جائے گی جو اس کے نام سے منسلک رہے گی، گاڑی کی فروخت پر سابقہ نمبر منسوخ کر دیا جائے گا اور نئے مالک کو نیا رجسٹریشن نمبر الاٹ ہوگا۔
نوٹی فکیشن سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مالک ایک سال تک بغیر کسی گاڑی کے بھی اپنا نمبر اپنے پاس رکھ سکتا ہے تاہم اگر ایک سال کے اندر اس نے وہ نمبر کسی گاڑی سے منسلک نہ کیا تو اس صورت میں اسے منسوخ کردیا جائے گا، یہ پالیسی نئی اور پرانی دونوں قسم کی گاڑیوں پر لاگو ہوگی، جس کے تحت محکمہ ایکسائز ٹرانسفر ہونے والی گاڑی کو بھی اس کے نئے مالک کے نام نیا نمبر جاری کرے گا۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافے کی تیاری کرلی، محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے رجسٹریشن فیس میں اضافے کے حوالے سے تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں، ان تجاویز کا مقصد نا صرف حکومتی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے بلکہ رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت لانا بھی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس موجودہ 1 ہزار 200 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے، ہزار سے اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار روپے اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کی فیس 8 ہزار روپے سے بڑھا کر 22 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTV) کے لیے 4 ہزار روپے کی فیس کو بڑھا کر 11 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
مشہور خبریں۔
کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
?️ 19 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں
مارچ
براہ راست تل ابیب مکہ فلائٹ لائن قائم کرنے کے بارے میں معاریو کا دعویٰ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریف نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
مئی
کیف اور تل ابیب کے لیے وائٹ ہاؤس کی امداد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ وائٹ
دسمبر
ایلان مسک کی ٹرمپ حکومت سے علیحدگی
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:ٹیسلا کے سی ای او ایلان مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ
مئی
کراچی: منگھو پیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک
?️ 9 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں منگھو پیر کے علاقے گلشن توحید میں
اکتوبر
اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد منظور ہونے کے بعد اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا
?️ 29 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ
مئی
ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا
?️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عوام کو مشکلات کا
اپریل