🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صدارت راؤ اجمل نے کی، اسلام آباد میں شہد کی مکھیاں پالنے اور ہنی بورڈبل 2021 کی منظوری دی گئی، اسلام آباد میں پولٹری پروڈکشن ریگولیشن بل 2021 بھی منظور کیا گیا،وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخرامام نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
جس پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخرامام نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاور ت جاری ہے، گندم کی امدادی قیمت کا اعلان ایک ہفتے کردیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی بمپر فضل ہوئی تھی۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے صوبے میں گندم بحران کے متعلق وفاقی حکومت کے الزامات رد کردیئے ہیں، سندھ کے وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہونے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظر سندھ کی گندم پر ہے،پی ٹی آئی کے نااہل چاہتے ہیں کہ ہم ان سے وہ گندم خریدیں جو انہوں نے مہنگی باہر سے منگوائی ہے۔
سندھ حکومت کے پاس صوبے کی ضرورت کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں،بتایا جائے کہ سندھ حکومت کی وجہ سے پنجاب،کے پی اور اسلام آباد میں کیسے آٹا مہنگا ہوگیا وہاں تو ہماری حکومت ہی نہیں ہے۔ یہ وفاقی وزرا ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں اور اعداد و شمارجھوٹے بتائے جارہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت اپنے ملک کی گندم باہرسے ایکسپورٹ کرکے ناقص گندم درآمد کرکے پنجاب کی عوام کو کھلارہی ہے۔
اسماعیل راہونے کہا کہ اس درآمد شدہ ناقص گندم پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔اگر پنجاب کے پاس گندم کے ذخائر موجود ہیں تو پھر گندم درآمد کیوں کی جارہی ہے۔عمران خان حکومت پینڈورا لیکس میں ملوث وزرا کو بچانے کیلیے قوم کا دھیان ہٹانا چاہتی ہے۔صوبائی وزیرنے کہاکہ آٹا مہنگا سندھ میں نہیں بلکہ پنجاب میں ہے۔پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم فلورملز کو ریلیز ہی نہیں کی ہے۔
اسماعیل راہو نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کیا کہ کیا ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے۔پہلے لاکھوں ٹن گندم افغانستان سمگل کروا کے پی ٹی آئی حکومت نے مال بنایا اب پھر سے مہنگی ناقص گندم درآمد کرکے مال بنایا جارہا ہے۔قوم کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ سے مہنگی چینی اور ایل این جی خرید کرکرپشن کس نے کی۔اب پی ٹی آئی حکومت نے گندم خریداری کے ٹینڈر جاری کیے ہیں،دیکھنا یہ ہے کہ گندم کی اس خریداری میں کتنے ارب روپے کی دیہاڑی لگائی جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کا غیرملکیوں کیجانب سے سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اہم بیان
🗓️ 15 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکیوں
جنوری
آئی ایم ایف کا صنعتوں کے بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی پر بھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ
🗓️ 6 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے اہم ساختی بینچ مارک
جنوری
نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کا غصہ اور چیخیں؛ وجہ ؟
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اور امریکی ذرائع ابلاغ کی ایک بڑی تعداد کے
نومبر
صیہونیوں کی تازہ ترین دہشتگردی
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک کیمپ
ستمبر
سنی اتحاد کونسل کے اراکین کو واپس پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے
مارچ
لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم
🗓️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ
ستمبر
پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی غلط کیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
🗓️ 4 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
دسمبر
کیا ٹرمپ خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ہیں؟
🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: ٹرمپ جمعرات کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں خود کو تبدیل
اگست