?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے اسلام آباد میں آج اہم بیٹھک ہو رہی ہے جس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
پاکستان کی میزبانی میں چار فریقی مزاکرات جاری ہیں جب کہ مذاکرات میں پاکستان سعودی عرب مصر اور ترکیہ کے وزیر خارجہ شریک ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ بھی چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں، سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے، سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کا دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم مشاورت کی۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاک ترک وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فریقین نے ایران کی موجودہ صورتحال سمیت دیگر اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، قریبی رابطے برقرار رکھنے اور دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ آمد پر مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا خیرمقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا۔
انہوں نے حالیہ اعلیٰ سطح تبادلوں، بالخصوص نومبر 2025 میں مصر کے وزیرِ خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا، اس ضمن میں دوطرفہ طریقہ کار کو فعال بنانے، مشترکہ وزارتی کمیشن، اور کاروباری اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے صحت کے شعبے بالخصوص ہیپاٹائٹس سی کے انسداد کے حوالے سے، مصر کی مسلسل معاونت کو سراہا اور اس شعبے میں جاری تعاون کا خیرمقدم کیا۔
فریقین نے دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے تربیتی تبادلوں اور دوسرے ادارہ جاتی طریقہ کار کے ذریعے تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، انہوں نے تحمل، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کر تے ہوئےغزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید مذمت کی، انہوں نے غزہ کے عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کو سراہا۔
دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مصر کے وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے، جن میں 19 مارچ 2026 کو ریاض میں ہونے والی ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ خیال رہے یہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور مصر کے مابین قریبی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔


مشہور خبریں۔
شامی حکومت کے زیر اہتمام نمائشی پارلیمانی انتخابات کا آغاز
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: سوریہ میں ابو محمد الجولانی کی نام نہاد دہشت گرد
اکتوبر
امریکا میں ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرا فائرنگ کا واقعہ، پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 23 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اگرچہ اکثر و بیشتر فائرنگ کے واقعات
مارچ
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر
ایران امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ہے: ہیرس
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی بی ایس کے ساتھ گفتگو میں امریکی نائب صدر ہیرس
اکتوبر
حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
گہری دراڑیں؛ صیہونیوں کی سیاسی جنگ سماجی میدان میں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن کی جانب سے صیہونی سیاسی میدان میں مذہبی
جنوری
صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن
اکتوبر
عالمی یوم قدس کی اہمیت ؛ اسرائیل کس چیز سے ڈرتا ہے؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت عالمی یوم قدس سے بہت خوفزدہ ہے کیونکہ
اپریل