شامی حکومت کے زیر اہتمام نمائشی پارلیمانی انتخابات کا آغاز

شامی حکومت

?️

سچ خبریں: سوریہ میں ابو محمد الجولانی کی نام نہاد دہشت گرد حکومت سے وابستہ خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات کا آغاز ہو گیا ہے اور ووٹنگ مراکز کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
یہ انتخابات ایسے ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں جب سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت دمشق، درعا، حماہ اور لاذقیہ سمیت مختلف شہروں کی سڑکوں پر کثیر تعداد میں موجودگی قائم کر رکھی ہے۔
سوریہ میں پارلیمانی انتخابات، درحقیقت، خطے کے بعض عرب ریژیمز کی نقالی کے مترادف ہیں جن میں جمہوریت کا محض ڈھونگ رچا جاتا ہے اور اسمبلی میں پہنچنے والے افراد عوام کے حقیقی نمائندے نہیں ہوتے۔
ان انتخابات میں امیدوارانہ کی عمومی اہلیت پر پابندیوں کے علاوہ، مخصوص گروہوں کی فتح یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی، پراپیگنڈے اور سماجی دباؤ کی کیفیت موجود ہے، نیز انتخاباتی عمل کو کنٹرول کرنے کے لیے عجیب و غریب قوانین بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔
ابو محمد الجولانی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارلیمانی نشستوں کی تعداد 150 سے بڑھا کر 210 کر دے گی، تاہم اس انتخاب میں کیے گئے نئے آئینی ترمیمی اقدامات کے مطابق، پارلیمنٹ میں پہنچنے والے ایک تہائی اراکین کو براہ راست الجولانی خود نامزد کرے گا۔ اس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اس پارلیمنٹ سے جنم لینے والی پالیسیاں درحقیقت الجولانی حکومت کے ایجنڈے کی ترجمان ہوں گی اور عوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کر دیا جائے گا۔
ان 70 نامزد اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ، جو براہ راست الجولانی کی جانب سے چنے جائیں گے، باقی 140 اراکین بھی انتخابات میں کامیابی اور اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کے بعد، سوریہ کی حکومتی ادارے کی توثیق کے پابند ہوں گے۔ مزید برآں، الجولانی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایمرجنسی حالات میں، ملک کی داخلی سیکیورٹی کونسل (جس میں وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع شامل ہیں) کے ذریعے پارلیمنٹ کو تحلیل کر سکتا ہے۔
دوسری جانب، سوریہ کے بعض خود مختار صوبوں جیسے الرقہ، الحسکہ اور دیر الزور کے بعض حصوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں انتخابات کی اجازت نہیں دیں گے۔ جبکہ صوبہ السویدا میں انتخابات کا انعقاد بھی مشکوک اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کو کب تک مکمل شکست ہو جائے گی؟

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن کی پالیسیوں کے خلاف رہنے والے سابق امریکی انٹیلی جنس

مودی نے وائٹ ہاؤس میں کیا کہا؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں مودی کا خیرمقدم کیا اور دونوں

عبرانی میڈیا: وِٹکوف اور کشنر کو حماس کے رہنماؤں سے ذاتی طور پر بات کرنے پر مجبور کیا گیا

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا کہ وٹکوف

حماس کے کمانڈر کا قتل؛امریکی صیہونی سازش

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض حکومت  نے حماس کے

وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین

بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں۔ خواجہ آصف

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے

فردوس عاشق سے بھی استعفٰی لیے جانے کا امکان ہے

?️ 6 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے

روس نے شام پر اسرائیلی حملہ غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے