🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق پروازیں جاری رہیں گی، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
ڈان نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی۔
یاد رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی رکنا ہوگا۔
تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا۔
اپنے بیان میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
سی اے اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کا منصوبہ اعلان جنگ ہے: فلسطینی استقامت
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:صیہونی عارضی پارلیمنٹ Knesset میں لیکود پارٹی کے رکن Omit Halevi
جون
تحریک لبیک کے سربراہ کو رہا کر دیا گیا
🗓️ 18 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو
نومبر
اسرائیلی کے پاس غزہ جنگ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک نامعلوم اسرائیلی قیدی کی والدہ کے مطابق اس حکومت کے
مئی
روس کے خوف سے ڈنمارک کے لڑاکا طیاروں کی مسلسل اڑانیں
🗓️ 21 جون 2022سچ خبریں: روس کے اس اصرار کے باوجود کہ یہ کسی
جون
بائیڈن کی الٹی گنتی شروع
🗓️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات
اکتوبر
سعودی عرب نے بائیڈن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے؛امریکی میگزین
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین امریکی صدر کے سعودی عرب کے دورے کے
جون
پاکستان کا افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار
🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)افغانستان کے صوبت بادغیس میں شدید زلزلے کے باعث
جنوری
پنجاب میں عوامی شکایات نظر انداز بیوروکریٹس کو حکومت کا انتباہ
🗓️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے صوبہ
فروری