?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر داخلہ اور احتساب مرزا شہزاد اکبر اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے افسر سمیت دیگر افراد کے خلاف مختلف مقدمات درج کرلیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی پولیس نے ایک کاروباری شخصیت اور دبئی کے رہائشی عمر فاروق ظہور کی شکایت پر شہزاد اکبر، ایف آئی اے افسر مردان علی شاہ، خوش بخت، مریم مرزا، مائرہ خرم اور عمید بٹ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 420، 468، 471، 385، 396، 389، 500 اور 506 کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔
خیال رہے کہ عمر فارق ظہور وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اعتراف کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی انہیں فروخت کی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے درخواست گزار کی سابقہ اہلیہ خوش بخت مرزا کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کی بنیاد پر انکوائری شروع کی تھی۔ انکوائری کے نتیجے میں 5 اکتوبر 2020 اور 10 اکتوبر 2020 کو دو ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔
ایف آئی اے حکام نے سابق وزیر اعظم کے اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا جنہوں نے مبینہ طور پر مذکورہ تمام ملزمان کی موجودگی میں اپنے دفتر میں جعلی دستاویزات تیار کیے تھے، سابق مشیر نے اس حقیقت کو چھپاتے ہوئے کابینہ سے منظوری حاصل کی تھی کہ سوئٹزرلینڈ اور ناروے میں مقدمات پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور جعلی دستاویزات پر مبنی تھے، تاہم اس کے نتیجے میں جے آئی ٹی نے دونوں ایف آئی آرز کی منسوخی کی رپورٹس عدالت میں پیش کی تھیں۔
لہٰذا استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف جھوٹے فوجداری مقدمات کے اندراج، دستاویزات کی جعلسازی، دھوکا دہی، جعلی دستاویزات کے استعمال، جھوٹے مقدمہ کے اندراج کے بہانے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا جائے۔
ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ایف آئی آر کو اگلے احکامات تک سیل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی آر کے بارے میں تحقیقات یا قانونی کارروائی اس وقت شروع ہو جائے گی جب یہ سینئر کمانڈ کی ہدایت پر کھلے گی۔


مشہور خبریں۔
طالبان کا افغانستان میں سفاکانہ عمل، افغان ریڈیو اسٹیشن کے منیجر کو قتل اور ایک صحافی کو اغوا کرلیا
?️ 9 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں سفاکانہ عمل انجام دیتے ہوئے
اگست
87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کی صیہونی جیل میں شہادت
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جیل میں قید فلسطینی قیدی خضر عدنان 87 روزہ بھوک
مئی
افغانستان بارے اجلاس میں عدم شرکت، سہیل آفریدی نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی۔ عطا تارڑ
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا
اکتوبر
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
اسرائیلی فوج ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار چھپا رہی ہے: عبرانی میڈیا
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا outlets نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارکردگی سے مایوس پنجاب حکومت کا اپنی سائبر ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی
اکتوبر
ملک میں پہلی بار پیٹرول اتنا مہنگا ہونے جا رہا ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
جنوری
بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے رواں ہفتے ملاقات متوقع
?️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام
مئی