اسلام آباد دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نمازِ جنازہ ادا

نماز جنازہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے شہدا کی نمازِ جنازہ امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ اور امام بارگاہ جامع صادق میں ادا کردی گئی۔

امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں گیارہ شہدا جبکہ امام بارگاہ جامع صادق میں تین شہداء کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے، نمازِ جنازہ کے موقع پر وفاقی وزراء، پولیس حکام، تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کل 33 شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

شہداء کی میتیں جب نمازِ جنازہ کے لیے لائی گئیں تو فضا رقت آمیز ہو گئی، ہر طرف آہیں اور سسکیاں سنائی دیتی رہیں اور سوگوار اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں نمازِ جنازہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے پڑھائی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ رہے۔

دوسری جانب امام بارگاہ جامع صادق جی نائن میں شہداء کی نمازِ جنازہ آغا شیخ محمد شفا نجفی نے پڑھائی، جس میں اپوزیشن لیڈر، آئی جی اسلام آباد، سیاسی و مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنازہ گاہ کے اطراف بھی سخت سیکیورٹی انتظامات نافذ کیے گئے تھے۔

اس موقع پر شرکا نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کاریسکیو آپریشن جاری

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی

عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ

?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی عراق میں امریکی دہشتگرد

غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس

ریلوے کے میکنیکل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ، افسران کی سرزنش

?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے

ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

?️ 3 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اہم قدم

خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

تل ابیب غزہ میں ایک ناقابل شکست فتح کی تلاش میں 

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل الیوم اخبار کے عسکری تجزیہ کار یوف لیمور  نے اس

این اے 75 ضمنی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے لگائی روک

?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں) گزشتہ روز ملک کے 4 حلقوں 2 قومی اور دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے