اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کردیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر معروف سیاسی شخصیات نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کردیا۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر معروف سیاسی ناموں نے جیل میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

تاہم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں کیونکہ ان کی سزا اور گرفتاری پوسٹل ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہوئی تھی۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اڈیالہ جیل میں 100 سے کچھ زیادہ قیدیوں نے ووٹ ڈالا جوکہ جیل میں موجود 7 ہزار قیدیوں کا صرف ایک فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے صرف ان قیدیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جن کا شناختی کارڈ کمپیوٹرائزڈ تھا جبکہ کم ٹرن آؤٹ کی وجہ قیدیوں کی بڑی تعداد کے پاس اصل شناختی کارڈ کی عدم موجودگی تھی۔

سینیئر حکام نے ڈان کو بتایا کہ ’جیل میں مجرم، ڈکیت، چور، خوفناک جرائم میں ملوث سزا یافتہ مجرمان اور وہ ملزمان قید ہیں جن کے مقدمات عدالت میں چل رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مجرمان اپنے شناخت چھپانے کے لیے شناختی کارڈ ساتھ نہیں رکھتے جبکہ جن ملزمان پر مقدمات چل رہے ہوتے ہیں ان کے شناختی کارڈ تھانوں میں ہوتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ جنوری کے وسط میں موصول ہوئے تھے جنہیں قیدیوں کو مہیا کیا گیا۔ پوسٹل بیلٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جنوری تھی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتی تھیں لیکن پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہونے کی وجہ سے ان کی درخواست پر عمل در آمد نہ ہوسکا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے تصدیق کی کہ سابق وزیراعطم کی اہلیہ کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے سے انکار کردیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ اجلاس: وزیراعظم کا ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل

سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ فضائی مقابلے کا منصوبہ

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب امارات اور قطر ایئر ویز کے ساتھ مقابلہ کرنے

جنوبی افریقہ نے فرانس کو کیسے ذلیل کیا؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ نے آنے والے برکس اجلاس میں مدعو رہنماؤں

عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی

?️ 17 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے

شام میں امریکی قابضین کی حالت زار

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں کے پے درپے حملوں کے نتیجے

کیا شام پھر سے داعش کے ہاتھوں میں جا رہا ہے؟ برطانوی اخبار کی رپورٹ

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے شام میں داعش کے دوبارہ طاقتور ہونے

3 پاکستانی فلمیں 16ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں مقابلے کے لیے منتخب

?️ 29 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی تین مختصر فلمیں اس سال کے 16ویں

ایران کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا تازہ ترین موقف

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: رافیل گروسی، ڈائریکٹر جنرل آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے