🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے جنوبی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا دورانیہ چند سیکنڈ تھا جس کا مرکز تاجکستان تھا اور اس کی گہرائی 150 کلو میٹر تھی۔
یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اٹک کے قریب بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں 5 جنوری کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شہروں میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے بتایا کہ 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے شام کو 7 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا، زلزلے کی گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی اور افغانستان کے شہر جورم سے 43 کلومیٹر دور تھی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کابل سمیت دیگر علاقوں اور بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ملک کے دیگر شہروں ملتان، راولپنڈی، مری، چنیوٹ، شور کوٹ، نوشہرہ، کوٹلی اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اس سے ایک روز قبل بھی نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (ایم ایس ایم سی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں کی تصدیق کی تھی۔
میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، فاروق آباد، گوجرانوالہ، شرقپور، جڑانوالا اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز شیخوپورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔
لاہور کے چند شہریوں نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے زلزلے سے قبل ایک آواز سنی تاہم کسی قسم کا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مشہور خبریں۔
یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے:وزیر اعلی پنجاب
🗓️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان
اکتوبر
فرانسیسی صدر کی عوامی مقبولیت میں غیر معمولی کمی
🗓️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں کیے جانے والے سروے کے مطابق فرانسیسی عوام کی
اپریل
السنوار اور اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا انتظام کیسے چل رہا ہے؟
🗓️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ، محمد السنوار
مارچ
افغانستان کا مسئلہ فوج سے حل نہیں ہوگا:وزیر خارجہ
🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں سہ فریقی
اپریل
سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ
فروری
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے:عمران خان
🗓️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
اگست
افریقہ روسی فوج کی میزبانی کے لیے تیار
🗓️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: وسطی افریقہ کے صدر کے مشیر فیڈل نگوانڈیکا نے کہا کہ
جنوری
امریکہ غلط پیغامات بھیجتا ہے
🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں: آج کے اخبارمیں تہران ٹائمز نے ایران کے خلاف نئی
جون