اسلام آباد: ازبک وزیر خارجہ کی نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے وزیر خارجہ نے بختیار سیدوف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے ون آن ون ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان یہ ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی، سینیٹر اسحٰق ڈار نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تجارت ، اقتصادی میدان سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان ہمارے لئے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے۔

ازبک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

قبل ازیں جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آبادپہنچے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دارالحکومت آمد پر ازبک وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیا اور ای سی او اعزاز خان نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ بختیار سیدوف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کے ساتھ باہمی دلچسپی کے وسیع تر دوطرفہ امور پر تفصیلی بات چیت کی جن میں تجارت اور رابطوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کر لی

🗓️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے لئے حکمت عملی

پی ٹی آئی کے اہم رکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا

🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پولیس نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین

غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت اسرائیل کی بربریت کا ایک اور ثبوت 

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ غزہ کے

پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی

دہشت گردی اور پاکستانی عوام کی ختم نہ ہونے والی پریشانیاں

🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:پشاور میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعے نے جہاں

امریکی کسے ووٹ دیں؟ امریکی میگزین کا مشورہ

🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں نئے سال میں دو فیصلہ کن انتخابات کے

شام میں زلزلہ سے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کے لئے جرمنی کا موقف

🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے روس سمیت تمام بین الاقوامی

عراقی فوجی اڈوں اور مراکز پر حملوں کا ذمہ دار امریکہ

🗓️ 1 مئی 2024سچ خبریں: المعلومہ کے مطابق عراقی سلامتی کے امور کے ماہر سعید البدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے