🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27 رمضان المبارک کو مسجد نبوی میں غنڈہ گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس مقام کی صریح بے حرمتی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کی جانی چاہیے جس نے تمام مسلمانوں کو دکھ پہنچایا۔
سی آئی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک کو ایک نئے سیاسی چارٹر کی ضرورت ہے جس کے تحت تمام سیاسی جماعتیں نظریہ پاکستان کے پیغام پر متفق ہوں اور لوگوں میں نفرت اور عدم برداشت پیدا کرنے اور مذہب کی توہین کی بجائے سیاسی اختلافات کو قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم اپنے اختلافات کو اس حد تک لے جانا ہمارے لیے باعث شرم ہے کہ خانہ کعبہ کے بعد دوسرے معزز ترین مقام کے تقدس کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک میں رواداری اور شائستگی کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو اس حد تک نہ بڑھایا جائے کہ لوگ مسجدوں اور گلیوں میں جھگڑنے لگیں۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اونچی آواز میں بات کرنا منع ہے اور اس طرح کے واقعات کو حرمت کی خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے نہ صرف اسلامی مقامات اور مقدسات کی بے حرمتی کو شریعت کے اصولوں کے خلاف قرار دیا تھا بلکہ کونسل کے مذہبی ماہرین دوسرے مذاہب کے مقدس مقامات کی خلاف ورزی کو بھی حرام قرار دے چکے ہیں۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ پر کتنا قرضہ ہے؟
🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی قومی قرضہ پہلی بار 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز
ستمبر
نیلم منیر کو گھر کے کونسے کام پسند نہیں ہیں؟
🗓️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف ادکارہ
اگست
نیتن یاہو کی تقریر کانگریس میں کسی غیر ملکی اہلکار کی بدترین تقریر
🗓️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے صیہونی
جولائی
امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: چین
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
کراچی میں تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 28 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تحریک طالبان کے 2
دسمبر
غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو
دسمبر
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے کمانڈر پر صیہونیوں کا حملہ
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج صبح ایک خبر میں بتایا کہ
نومبر
بن زاید اور سعودی اہلکار کے درمیان سیکورٹی تعاون پر بات چیت
🗓️ 2 فروری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود نے منگل کی شب
فروری