?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان کی اسرائیل کے ساتھ مشقوں میں شرکت کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہوسکتا کہ اسرائیل کے حوالے سے پالیسی تبدیل ہوگئی ہو، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان اور اسرائیل کی مشترکہ نیوی مشقوں میں شرکت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان ہمیشہ مسئلہ فلسطین اٹھاتا رہا ہے، فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا چاہیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشترکہ نیول مشقوں سی بریز بطور مبصرشرکت کررہا ہے ، پاکستان کی شرکت کاہرگزمطلب نہیں کہ اسرائیل پرپالیسی تبدیل ہوگئی، پاکستان چاہتا ہے اسرائیل 1967 سے پہلے کی پوزیشن پر سرحدوں کو لائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان واحد ہے جس نےاسرائیل سےتعلقات مسئلہ فلسطین کے حل سے مشروط کیا ، یہ حل یروشلم کے فلسطینی ریاست کے دارلحکومت کے طور پر قابل عمل ہے۔
خیال رہے پاکستان، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی فوج اسرائیلی آرمی کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہے ، جنگی مشقوں میں پاکستان کی بحریہ شرکت کررہی ہے، جنگی مشقیں 28 جون سے 10 جولائی تک جاری رہیں گی۔یہ مشقیں “بلیک سی” میں ہو رہی ہے اور ان بحری مشقوں میں پاکستان اور اسرائیل کے علاوہ دنیا کے چھ براعظموں سے 32 ممالک کی افواج شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا یہ آزادی بیان ہے؟
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے اپنے سویڈش ہم منصب کے
جولائی
بنوں معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تازہ ترین بیان
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں کے
جولائی
2867 عراقی ایزدی اب بھی داعش کی قید میں
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: عراق میں لاپتہ ایزدیوں کی بازیابی کے دفتر کے
جون
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
?️ 23 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کےدوران
فروری
نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر
جون
مغربی رہنما نے روس کو جوہری ہتھیاروں استعمال کرنے سے خبردار کیا
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: مغربی ممالک کے رہنماؤں نے بدھ کے روز روسی
ستمبر
صیہونی حکومت مقاومت کے خلاف بے بس
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: اسماعیل ھنیہ نے شہید فادی ابو شیخدم کے اہل خانہ
فروری
اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کرے: اقوام متحدہ
?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے سالہا سال
جولائی