اسرائیل نے ایک بار پھر خودکو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کر دیا: خواجہ آصف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے فلسطینی اور اسرائیل میں جاری کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک بار  پھر ثابت کر دیا کہ وہ مغربی سامراجیت کی چوکی ہے۔

سوشل میڈیا پر  بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ  اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنےکا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

انھوں نے کہا کہ  امن  کیلئے لازم ہے فلسطین کی 1967 کی پہلےکی سرحدوں کو بحال کیا جائے۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ فلسطینیوں نے آزادی کے حق اور اپنی سرزمین پر امن سے رہنےکا حق استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جب کہ 1800سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ  اسرائیل نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینی عوام کو ختم کرنےکا تہیہ کیے ہوئے ہے۔

اس کے علاوہ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ اور صہیونی فوج کی آمنے سامنے جنگ

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج صبح سے حزب اللہ کے مجاہدین اور صہیونی فوج

غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج ایک باخبر اہلکار کے حوالے

دنیا کی دوتہائی فعال سیٹلائٹس ایلون مسک کے کنٹرول میں ہونے کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: (سچ خبریں) رواں ہفتے اسٹار لنک کے 7ہزار ویں سیٹلائٹ

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور

?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل

علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج

?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب

مونس الٰہی کے بیان نے شکوک و شبہات کھڑے کردیے.

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ  چوہدری

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا

?️ 30 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان

ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائے گی۔ فیصل واوڈا

?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے