🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہیں، غزہ پر مسلسل بمباری کی جارہی ہے، اور بمباری سے معصوم بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل کی جارحیت ختم ہونی چاہیے۔
سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر مسلم ممالک کی سب سے بڑی اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور اسرائیلی پولیس کے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اور اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کی مذمت کی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان مسئلےکےحل کیلئے 2 ریاستی فارمولے کےعزم کو دہراتا ہے۔ ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر او آئی سی کا مشکور ہوں، ہم سب فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے فوری اقدامات کرے، فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوانے کے لیے آواز بلند کرے۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات میں ترمیم کے لیئے ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 8 فروری 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
فروری
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری
پوٹن کے حکم پر مغربی حکام کا رد عمل
🗓️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو اپنی
ستمبر
امیتابھ بچن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے
🗓️ 5 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے حالیہ
جنوری
منظم شیطانی مافیا(6) سعودی دانشوروں کے شہ رگ پر قید کی تیز دھار والی تلوار
🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عدالتوں میں غیر قانونی حیلے بہانوں سے طویل قید کی
فروری
نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی
🗓️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے
اکتوبر
ٹرمپ نے بھی ایران میں بدامنی کی حمایت کی
🗓️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیواڈا
اکتوبر
امریکہ حماس کے ساتھ یکطرفہ معاہدے کا خواہاں
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 کے مطابق امریکہ حماس کے ساتھ
جون