اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانے کا علم نہیں، دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں اور اسرائیل کے تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں میڈیا سے پتا چلیں، ایک شخص نے اسرائیلی جانے سے متعلق ٹویٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دورے کا کچھ علم نہیں تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، دورے سے متعلق معلومات ملنے کے بعد کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے جب کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

اسرائیلی حملوں سے متعلق دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی حملوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی مخالفت ہیں۔

بھارتی قیادت سے متعلق حالیہ بیانات پر اپنے رد عمل میں شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی قیادت لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام کو پرامن کہتی ہے تو اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، سچائی یہ ہے کہ وہ لاکھوں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے اور نئی دلی کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت تک نہیں کی گئی جب کہ بھارت پورے جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پوڈکاسٹ میں ریمارکس غلط اور یکطرفہ تھے۔

خیال رہے کہ مودی نے امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں پاکستان پر الزام لگایا کہ امن کو فروغ دینے کی نئی دہلی کی کوششوں کا دشمنی اور دھوکہ دہی سے جواب دیا گیا جب کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر آج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے پریشانی کا مرکز بن چکا ہے جب کہ دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہوتی ہے، اس کا سرا کسی نہ کسی طرح پاکستان کی طرف جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بحیرہ احمر کی کارروائی میں ہمارا واحد ہدف اسرائیل ہے: یمن

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

یورپی تجارتی بندرگاہوں میں اعلی منظم جرائم پر یوروپول کی رپورٹ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ دنیا میں بندرگاہیں عالمی

 ٹرمپ کا نیتن یاہو پر غزہ جنگ بند کرنے کے لیے دباؤ 

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ نے نیتن یاہو پر شدید دباؤ ڈالتے ہوئے غزہ

مذاکرات، غزہ شہر میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کا احاطہ

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت، جس نے غزہ جنگ کے آغاز سے جنگ

بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی جماعتوں پر بڑا الزام

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو

ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان سے حلفی بیان کیوں طلب کیا؟

?️ 25 فروری 2021پشاور {سچ خبریں} ہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا دینے

برطانوی وزارت تجارت کی عمارت کے سامنے فلسطین کے حامیوں کا اجتماع

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: فلسطین کے حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ

امریکی اتحاد کی ناکہ بندی نے یمنی عوام کو محروم کرر کھا ہے:یمنی عہدہ دار

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے پیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے