?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے ،پاکستانی قوم کل بھی فلسطینی عوام کے ساتھ تھی، آج بھی ان کے ساتھ ہے او رہمیشہ ساتھ رہے گی۔ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے۔ نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے لہٰذا صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے کیونکہ بڑھتی ہوئی اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک عالمی امن خطرے میں ہے۔
دسری جانب گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک کو فلسطین کے معاملے پر متحد ہونا پڑے گا، مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے فلسطین، مراکش اور مصر کے سفیروں سے ملاقاتیں کیں اور فلسطین میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جبکہ یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر ڈاکٹر فابیوسے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ڈاکٹر فابیو نے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
فلسطینی سفیراحمد ربعی نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی عوام کی حمایت فلسطینیوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ نائب صدر یورپی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور امن کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری بھی ترجیح ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی جنوبی لبنان سے پسپائی میں تاخیر، مزاحمت کی قوت اور صہیونیوں کی غلط فہمی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے طویل المدتی قیام
جنوری
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
مزاحمتی تحریک کو خلع سلاح کرنے کے بارے میں شہید اسماعیل ہنیہ کا دوٹوک جواب
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:مصری و قطری ثالثوں کے ذریعے حماس سے اسلحہ ترک
اپریل
پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے
مارچ
ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق
نومبر
نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں
جولائی
یمنی فوج کی سعودی عرب کو خطرناک دھمکی
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہاکہ ہم سعودی عرب پر
مارچ
غزہ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟صیہونی ٹی وی چینل کی زبانی
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے صیہونی
دسمبر