اسرائیلی حملوں سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے۔ انجینئر امیر مقام

امیرمقام

?️

صوابی (سچ خبریں) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے ہر دور میں آئین، قانون اور جمہوریت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے، میری تجویز ہے کہ بارایسوسی ایشنز کی صدارت کا دورانیہ کم از کم دو سال ہونا چاہیے تاکہ قیادت کو مؤثر انداز میں کام کا موقع ملے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بروقت فیصلے کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،اب معیشت میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 20.5 فیصد ہو چکی ہے اور ڈالر 307 سے کم ہو کر 277 روپے پر آ چکا ہے۔

انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی استحکام واپس آ رہا ہے اور سرمایہ کاری کے دروازے کھلنے لگے ہیں، وزیراعظم اور ان کی ٹیم دن رات ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں پوری امت مسلمہ کو متحد ہو کر مظلوموں کا ساتھ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے تمام افراد کا شدید افسوس ہے ، ان حملوں سے پورے مسلم اُمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،صوبائی حکومت کے رویے کو غیر سنجیدہ اور عوام دشمن قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

انتہاپسند ترین صیہونی کابینہ

?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں بنجمن نیتن یاہو کی وزارت عظمیٰ کے تحت

جنرل سلیمانی دنیا کے ممالک کے حکام کی نظر میں

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت کے دو سال بعد دنیا کی قوموں

محکمہ ریلوے کی 10 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف

?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے کی ملکیتی تقریباً 10 ہزار ایکڑ

میجر جنرل ثاقب محمود کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا

?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

نیب ترامیم سماعت: عمران خان کے وکیل کو کل تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے

پاکستان کے مفتی اعظم نے ایران کے ردعمل کی تعریف کی اور اسرائیل کے خلاف مسلم اتحاد پر زور دیا

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے

غزہ پر قبضہ تل ابیب کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے؛ صیہونیوں کے درمیان سیاسی تقسیم

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ریجنے غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا آپریشن شروع کیا

امریکہ کی انصاراللہ سے تعلق کے الزام میں نو کمپنیوں اور تین افراد پر پابندیاں عائد

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے تین افراد، نو کمپنیوں اور ایک تجارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے