اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا

اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا

?️

پشاور(سچ خبریں) اسد قیصر کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کلیئر قراردے دیا گیا، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جاری کردہ نوٹس خارج کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسد قیصر کے وکیل نے صوابی کے لیے ای سی پی کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) مظہر حسین کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی آڈیو کلپ بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے کی ہے۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا تھا۔کلپ میں اسد قیصر کو صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سے یہ پوچھتے ہوئے سنا گیا تھا کہ ڈھائی ارب روپے کی ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر جلد ہی جاری کیے جائیں گے کیونکہ ورک آرڈر پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحصیل چیئرمین کے انتخاب میں جیت حکمران جماعت کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس شکست سے اسے دھچکا لگے گا۔اسد قیصر کے وکیل محمد علی نے ڈی ایم او کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل اور کچھ ٹیلی ویژن کی چلائی جانے والی گفتگو پرانی ہے اور حالیہ بلدیاتی انتخاب کے دوران ریکارڈ نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل نے ضلع میں آئندہ بلدیاتی انتخاب کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اس لیے انہیں جاری کردہ نوٹس بغیر مزید کارروائی کے خارج کیا جائے۔چنانچہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ان کی درخواست قبول کر کے معاملہ خارج کردیا۔

دوسری جانب باجوڑ کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر انور زیب خان ہر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈی ایم او نے حکمراں جماعت کی 9 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر کی شرکت کا نوٹس لیا تھا جو بلدیاتی انتخاب کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا۔صوبائی وزیر کو 18 دسمبر تک جرمانے کی رقم جمع کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حملے میں شہید ہونے والی معصوم فلسطینی بچی

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم کی والدہ بار بار اپنے

فرانس کے متعدد پیٹرول پمپوں میں ایندھن کی کمی

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی ذرائع ابلاغ نے فرانس کے بہت سے پیٹرول پمپوں میں

عراق میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے سے متعلق مذاکرات مین پیشرفت

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: عراقی مسلح فوج کی جنرل کمان کے ترجمان یحییٰ رسول

کیا اسرائیل میں ایران جیسے بڑے ملک پر وسیع حملہ کرنے کی طاقت ہے؟روسی تجزیہ کاروں کی رائے

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:روسی تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ صہیونی حکومت کے

روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس

سیکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنادی، 4 خارجی ہلاک

?️ 21 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے راجگال میں

غزہ کی صورتحال ناقابل بیان ہے: برطانوی ڈاکٹر

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:  غزہ میں ہونے والے المناک واقعات پر اپنے ردعمل کا

26 نومبر کا احتجاج: 120 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے