اسد عمر نے کراچی سرکار ریلوے اور گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کراچی سرکاری ریلوے اور بس ریپڈ ٹرانسپورٹ کے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئےکراچی میں دو میگا ٹرانسپورٹ منصوبوں کراچی سرکلرریلوے (300 ارب روپے) اور گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (25ارب روپے) کو چلانے کے لیے ڈیڈ لائن طے کردی۔

 وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس) معاہدے کے پہلے پیکیج (اے) پر دستخط کرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ مقرر کی گئی ہے اس کے بعد پیکیج بی معاہدے پر 2 اپریل دستخط ہوں گے۔

وزارت برائے ریلوے، سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی 3 اے) کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تصدیق کی کہ 25 اپریل تک پروٹوٹائپ بسیں جانچ اور کمیشن کے لیے تیار ہوجائیں گی۔

کے سی آر فریٹ کوریڈور منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اسدعمر نے وزارت ریلوے، ایس آئی ڈی سی ایل اور پی 3 اے کو سہ فریقی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

اسد عمر نے ہدایت کی کہ گرین لائن بی آر ٹی اگست 2021 تک چلائی جائے اور ایس آئی ڈی سی ایل سے کہا کہ وہ آئی ٹی ایس کے نفاذ کے جزوی اور مکمل حل کے ساتھ مخصوص ٹائم لائن کے حصول کے لیے تمام سرگرمیوں کا جائزہ لے۔وزارت نے بتایا کہ اجلاس میں گرین لائن بی آر ٹی اور کے سی آر منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔

ایس آئی ڈی سی ایل کے چیف آپریٹنگ افسر بلال میمن نے اجلاس کو گرین لائن انفراسٹرکچر کی پیشرفت اور بی آر ٹی کے آپریشنل فریقوں کی خریداری کی تازہ کاری سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت بی آر ٹی منصوبے کو تیز کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہی ہے تاکہ کراچی کے رہائشوں کو درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکے جو فی الحال مناسب پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کراچی کو اس کے مناسب حقوق دینے کے لیے اپنی ذمہ داری سے بالاتر ہے۔

مشہور خبریں۔

یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام

وزیر اعظم نے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینےکی منظوری دے دی

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‏وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد

پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی روکی جائے، پی ٹی آئی کے عالمی تنظیموں کو خطوط

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اسد قیصر نے

مسلم لیگ (ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

?️ 2 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی

17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے:وزیر خزانہ

?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

عقبہ نشست میں کیا ہوا؟

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: مصر، اردن اور فلسطین کے رہنماؤں نے عقبہ سربراہی اجلاس

امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے

جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئیں، عمران خان

?️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے