اسد عمر نے فی الوقت لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کر دیا

تحریک عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں: اسد عمر

?️

اسلام آباد( سچ  خبریں) وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  ( این سی او سی)  کے سربراہ اسد عمر  نےکورونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ   کورونا کی صورتحال پر فی الوقت لاک ڈاؤن کا  کوئی ارادہ نہیں ہے۔فی الحال کورونا کے نمبرز کو دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نمائندہ جیونیوز سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ فی الحال کورونا کے نمبرز کو دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا پر نظر ہے، فی الوقت ویکسی نیشن پر زور ہے اور بغیر ویکسین کے جو کام نہیں کیے جاسکتے ان کے نفاذ پر زور دے رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اومی کرون کے بڑھتے پھیلاؤ  پر  کیسز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لیکن فی الوقت لاک ڈاؤن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران  پاکستان میں کوروناکے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث کیسز کی شرح  تقریباً ڈھائی فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور اور اسلام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین پر روس کا میزائل حملہ

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت

9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں

شام کے ساتھ ترکی کی خیانت نیا طریقہ

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر دفاع Yashar Güler نے اتوار کے روز ایک پریس

جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا

?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی

ہم یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں: کیف

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین میں یوکرین کی رکنیت کے مشکل عمل اور وسیع

عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی

صیہونی افواج کے ساتھ جھڑپ میں درجنوں فلسطینی گرفتار اور زخمی

?️ 22 ستمبر 2022صہیونی فورسز نے آج جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے