?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں کورونا کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے، آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباؤ کا شکار ہے، اسپتال کورونا کے مریضوں سے مسلسل بھر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسپتال مسلسل بھر رہے ہیں اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500 تک پہنچ گئی ہے، تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے جب کہ آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کم ہورہا ہے، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد نا کرکے بہت بڑی غلطی کررہے ہیں، جب سے کورونا آیا ہے اب ہم متاثرین کی تعداد بہت خراب دیکھ رہے ہیں اور ہمارا ہمسایہ ملک شدید بحران میں ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایران میں روزانہ 300 سے زائد اموات اور بھارت میں روزانہ 1600 سے زائد اموات ہورہی ہیں، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کرگئے ہیں، 18 اپریل کو 60 ہزار 162 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، 5 ہزار 152 نئے مریض سامنے آئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 8فیصد رہی۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان کا دعویٰ
?️ 13 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی
نومبر
ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ
مارچ
اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور جدوجہد کی کہانی سنادی
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کینسر کی تشخیص اور
ستمبر
غزہ جنگ کے دوبارہ شروع ہونے پر صہیونی خاندانوں کا خوفناک ردعمل
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں
مارچ
پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
?️ 16 ستمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور
ستمبر
وفاقی حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط کو
جون
بجلی شعبے میں چوری، نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اور مؤثر بنائے جائیں، وزیراعظم
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے میں چوری
اکتوبر
بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے، حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ
نومبر