🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڑول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے کمی کے بعد 253 روپے ہوجائے گی۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد 16 جولائی سے 31 جولائی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہونا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں پچھلے 15 دنوں میں جو سرگرمیاں ہوئی ہیں اس کے تحت ایک ایٹم میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن دوسرے ایٹم میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روپیہ میں بہتری آنے سے قیمتوں میں بھی بہتری آئی ہے، چونکہ ہم نے یکم جولائی کو آئی ایم ایف سے طے شدہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ایک حصہ پاس کیا تھا اور آج رات سے قیمتوں کا جونفاذ ہوگا اس میں پیٹرولیم لیوی میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ ہے اور وزیراعظم شہباز شریف چاہتے ہیں کہ جتنا ہم ریلیف دے سکتے ہیں دیں اور آئی ایم ایف کے حوالے سے پیٹرولیم لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج رات سے 7 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے اور اس کی موجودہ قیمت 260 روپے 50 روپے فی لیٹر سے 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول اس وقت 262 روپے فی لیٹر ہے، جو پچھلے 15 دن آج رات تک تعین ہوا تھا، اس میں 9 روپے فی لیٹر کمی کرکے اس کو 253 روپے فی لیٹر کیا جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آج رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت 9 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 7 روپے کی کمی کے ساتھ 253 روپے 50 پیسے ہوگی۔
یاد رہے کہ یکم جولائی کو وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہیں کیا تھا تاہم ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ کیا تھا۔
وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ اوگرا نے رپورٹ کیا ہے، اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی رجحان اوپر کا ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اوگرا نے پوری کوشش کی کہ حکومت اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق جتنی کم از کم قیمت میں اضافہ کرسکیں وہی کریں اور اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا اور موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کافی زیادہ اضافہ ہوا، اس لیے انہوں نے حکومت کو کہا ہے کہ اسے ڈیزل کی قیمت میں کم از کم ساڑھے سات روپے اضافہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور ڈیزل کی قیمت میں اگلے پندرہ روز کے لیے معذرت کے ساتھ ساڑھے سات روپے کا اضافہ حکومت نے اوگرا کی جانب سے تجویز کے مطابق منظور کیا ہے۔
اس سے قبل 15 جون کو بھی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا پچھلے 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی زیادہ رد وبدل نہیں ہوا اور نہ ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کوئی بہتری آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
🗓️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک
مارچ
وزیر اعظم نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی
🗓️ 1 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کی
اگست
امریکہ کی ایران اور انصار اللہ کے خلاف تازہ ترین ہرزہ سرائی
🗓️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور یمن کی
مارچ
اگلے مہینے میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی تبدیل ہو سکتے ہیں
🗓️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا
مارچ
التنف بیس پر ڈرون حملے سے قبل 200 امریکی فوجی نکل چکے تھے: فاکس نیوز
🗓️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اکتوبر
وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے
🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم آج 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب
اکتوبر
کیا امریکہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ریزرو فورسز کو بلانے
جولائی
حماس کا عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ
🗓️ 27 جون 2023سچ خبریں: تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے
جون