?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار اگلے ہفتے واشنگٹن میں عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں پاکستان کو آئی ایم ایف سے پیکج کی بحالی کے لیے مہم چلانے کا موقع میسر ہوگا۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ’وزیرخزانہ مالی رکاوٹوں کی وجہ سے ایک مختصر وفد کے ہمراہ آئیں گے لیکن سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ہوں گے‘۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے اعلان کیا تھا کہ 10 اپریل سے 16 اپریل تک واشنگٹن میں ان کے ہیڈکوارٹرز پر ’براہ راست‘ ملاقاتیں ہوں گی۔
اجلاس کے لیے آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز بھی واشنگٹن میں جمع ہوگا تاہم بورڈ سالانہ اجلاس میں دو طرفہ پیکج کے حوالے سے مشاورت نہیں کرے گا بلکہ وہ رکن ممالک کو اپنے پیکج کے لیے مہم کا موقع فراہم کریں گے۔
عالمی بینک کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں تمام رکن ممالک کے وزرائے خزانہ، ان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان، اراکین پارلیمان، نجی شعبے کے نمائندے اور ماہرین تعلیم بھی شرکت کریں گے اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس کے علاوہ دیگر مالی اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پاکستان کے لیے خاص کر یہ موقع اہم ہے جیسا کہ آئی ایم نے پاکستان کو گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دیگر شراکت داروں سے قرضوں کی یقین دہانی کروائیں تاکہ آئی ایم ایف فنڈ کی بحالی کا موقع ملے۔
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر اسٹریٹجک کمیونیکیشنز جولی روزیک نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام تاحال پالیسیوں پر مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ کی سہولت کا نواں جائزہ مکمل کیا جائے۔
ڈان کو سرکاری ذرائع نے مارچ میں بتایا تھا کہ پاکستان میں سیاسی صورت حال بھی آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کا ایک سبب ہے جو قومی معیشت کا مستحکم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
آئی ایم ایف بھی بہار اجلاس میں اپنا عالمی معیشت کا جائزہ پیش کرے گا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی
?️ 11 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی
جون
وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے
مئی
جنگ بندی کا دائرہ وسیع کیے بغیر اس کی توسیع بے سود ہے: یمنی عہدیدار
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے ٹرانسپورٹیشن کے وزیر عبدالوہاب
جولائی
افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید جھڑپیں، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 8 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون
چین کی کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی مذمت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے گزشتہ رات کراچی ایئرپورٹ کے
اکتوبر
نتن یاہو کی نئی چال، طوفان الاقصی میں ناکامی سے بچنے کے لیے تحقیقاتی قانون میں تبدیلی کی کوشش
?️ 31 اکتوبر 2025نتن یاہو کی نئی چال، طوفان الاقصی میں ناکامی سے بچنے کے
اکتوبر
9 مئی کے پرتشدد واقعات: عدالت کا پی ٹی آئی خواتین کا مزید ریمانڈ سے انکار
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سرور روڈ پولیس
ستمبر
امیر مقام کا صوابی کا دورہ، سیلاب میں 13افراد کھونے والے شہری سے اظہار تعزیت
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا صوابی کا
اگست