?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم وزارتی اجلاس کے موقع پر روس، آسٹریلیا، کینیڈا اور لاؤس کے وزرائے خارجہ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں جن میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے اجلاس میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات نتیجہ خیز اور دور رس نتائج کی حامل رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔


مشہور خبریں۔
بے مقصد لانگ مارچ کی حفاظت کیلئے قوم کے اربوں خرچ ہو رہے ہیں، مریم نواز
?️ 1 نومبر 2022لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
نومبر
صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم اور ان کی عدالتی اصلاحات کے خلاف صیہونی شہریوں
مارچ
اسرائیل کی بجلی کی فراہمی میں حیفا پلانٹ کی کیا اہمیت ہے؟
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریجن کے ایران پر حملوں کے جواب میں، ایرانی میزائلوں
جون
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل امریکی ایجنٹ ہیں:شمالی کوریا
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے میزائل اور
نومبر
کیا اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو نہیں مارتا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی بمباری میں اب
اکتوبر
جیل بھرو تحریک: پہلے دور دراز جیلوں کو بھریں گے، وزیر داخلہ
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
فرانسیسی ٹوٹل کمپنی روسی تیل کے معاہدوں سے دستبردار
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: ٹوٹل جرمنی کی لونا ریفائنری کو خام تیل کی سپلائی
مارچ
غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی
?️ 25 اگست 2025 غزہ پر بمباری بھی صہیونیزم کو جیت نہیں دلا سکی فلسطینی امور
اگست