?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ازبکستان کے 2 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
باضابطہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں واقع کانگریس سینٹر آمد پر ازبکستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو ازبکستان کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد میزبان صدر شوکت میرضیایوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی کابینہ کا تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے میزبان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔
واضح رہے کہ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی، دونوں رہنما مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، اس سے قبل انہوں نے آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں دونوں ملکوں کے مابین تجارت، دفاع، تعلیم، موسمیات کے حوالے سے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے تھے، دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی ’ کے مطابق ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اپریل میں مزید معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے دوطرفہ سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بھائی چارے کا دیرینہ رشتہ قائم ہے جو مشترکہ اقدار اور مشترکہ امنگوں پر مبنی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
میڈیا کو مشترکہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آذربائیجان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر میں آپ کا بے حد مشکور ہوں، اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر
جولائی
لبنانی وزیر اعظم: ہمیں اسرائیلی حکومت کی ضمانتوں پر بھروسہ نہیں ہے
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: لبنانی وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے
مئی
لبنان میں جنگ غزہ سے زیادہ مشکل ہے:صیہونی فوجیوں کا اعتراف
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر حزب اللہ کے ساتھ جنگ
نومبر
عرب لیگ عرب ممالک کے حالات کا آئینہ:بشار الاسد
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:الجزائر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کرنے والے شامی صدر نے
جولائی
کرپشن کے مقدمے میں گرفتار چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا
?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی
جون
ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرنے کی پابند، ضابطہ فوجداری ترامیم کابینہ سے منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی
دسمبر
قطر نے یورپی یونین کو گیس کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دی
?️ 27 جولائی 2025قطر نے یورپی یونین کو مائع گیس کی برآمدات بند کرنے کی
جولائی
جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر
?️ 12 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد
نومبر