?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا پھر نگرانی اور اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف بی آر افسران کو اس نظام میں معافی نہیں ملی گی۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ برسوں کے دوران ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جوابدہی ، بنیادی ڈھانچے اور آرگنائزیشن کے اندر ایمان داری کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور ٹیکس جمع کرنے والوں کے درمیان بے اعتمادی بڑھ رہی ہے، ہمارا مقصد ٹیکس جمع کروانے والوں کو تنگ نہ کرنا ہے، ٹیکس کلیکشن کو بڑھانے کی خاطر افسران کو کسی بھی شہری کو تنگ کرنے سے منع کیا ہے، ہمارا کام نہ تو زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہے اور نہ ہی کم۔
راشد محمود لنگڑیال نے مزید کہا کہ ادارے میں موجود جن افسران کی ساکھ خراب ہے انہیں اہم عہدوں سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی بھی روک دی گئی ہے، افسران کی شہریوں تک بآسانی رسائی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران خدشات کے برعکس مہنگائی کی شرح 12 فیصد کے بجائے 4.5 فیصد رہی، جون 2025 میں مہنگائی کی شرح صرف 3.2 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ پالیسی ریٹ بھی 12 سے 11 فیصد پر آگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ پروگرام طے کیا گیا جس سے ملک میں استحکام آیا، کچھ لوگوں کو خدشات تھے کہ معیشت سنبھلی نہیں جائے گی لیکن حکومتی اقدامات کے باعث معیشت مستحکم ہوئی، کوئی منی بجٹ بھی نہیں آیا اور ہم نے اپنے اہداف بھی کامیابی کے ساتھ حاصل کیے۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا بنیادی جزو پرائمری سر پلس کا ہدف حاصل کیا، ساتھ ہی ایف بی آر کے ریونیو میں 26 فیصد اضافہ بھی کیا گیا، کرنٹ اکاونٹ سرپلس کو حاصل کیا جب کہ زر مبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہدایت کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جو اہداف حاصل کیے ہیں انہیں اب برقرار رکھنا ہے، ایکسپورٹ بڑھانا، پائیدار معیشت کو مزید مستحکم بنانا، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا اہم اہداف ہیں، ہمیں ایسی ترقی کرنی ہے جس سے ہر پاکستانی شہری مستفید ہو۔
بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 1 کروڑ خاندانوں کو مالی مدد فراہم کی جارہی ہے، مالی سال 25-2024 میں اس پروگرام کے لیے فنڈ 460 ارب سے بڑھا کر 592 ارب کیا، رواں مالی سال میں اس فنڈ کو 592 ارب سے بڑھا کر 716 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشنز میں 7 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکسز میں کمی اور بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف رکھا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل پر راکٹ حملہ حزب اللہ کا صرف ایک انتباہ تھا:عطوان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی بستیوں پر چاہے کسی
اپریل
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 19 پیسے کی کمی
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں صبح کے کاروبار کے دوران پاکستانی
اکتوبر
لبنان میں اسرائیل کا داخلہ ممنوع :حزب اللہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش
فروری
اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے ایک اخبار کو
نومبر
پنجاب میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو ‘بجلی مفت’ دینے کا اعلان
?️ 4 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر
جولائی
سیکیورٹی کابینہ سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں: نیتن یاہو
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے
نومبر
35 دن کا فلسطینی بچہ شدید سردی سے شہید
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے
جنوری
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب
نومبر