?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگلا دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان سے نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ملاقات کی۔
وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور وزیر اعظم طارق رحمان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان باہمی احترام، مشترکہ تاریخ اور ہم آہنگ معاشی مفادات کی بنیاد پر ایک مضبوط اور مستقبل بین شراکت داری کا خواہاں ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بنگلا دیش میں پُرامن جمہوری انتقالِ اقتدار کو جمہوری استحکام کی اہم پیش رفت قرار دیا۔ وزیر اعظم طارق رحمان نے پاکستان کی خیرسگالی کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور مستقبل پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلا دیش نوجوان آبادی رکھنے والی ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں اور آبادی کا یہ تناسب ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کا محرک بنایا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا احمقانہ منصوبہ
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
ستمبر
سویلینز کے ملٹری ٹرائل کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے
مئی
تیونس کی خطرناک صورتحال
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:تیونس کی اسلام پسند جماعت کے رہنما نے اس ملک کی
جنوری
واٹس ایپ کا پرائیویسی بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز
جون
نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط
?️ 22 دسمبر 2025نیوزیلینڈ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط نیوزیلینڈ اور بھارت
دسمبر
ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ہیرس سے مناظرہ کرنے سے انکار کیا
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی
اگست
لبنان کا اسرائیل پر حملہ
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین الیوم نیٹ کے مطابق لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطینی
نومبر
کراچی میں بارشوں سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی
?️ 20 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں
اگست