?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اتحادی جماعتوں کی حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل وزراء نے حلف اٹھا لیا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تقرری کے لئے صدر مملکت کو نام تجویز کیے، وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کے لیے تجویز کردہ ناموں میں اسحاق ڈار، مصدق ملک، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، جام کمال، انجینئر امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔
اسحاق ڈار اور مصدق ملک اپنی سینیٹ کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی بطور وفاقی وزراء کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 91 کی کلاز 9 کے تحت محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن نقوی کی بھی بطور وفاقی وزراء تقرری کی تجویز دی، وزیر اعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت بنانے کی تجویز دے دی، جس کے بعد 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گزشتہ روز صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ان سے حلف لیا، آصف زرداری کی تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزرا، مختلف ممالک کے سفیروں کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، حلف برداری سے پہلے ہی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی، نو منتخب صدر آصف زرداری کا اہم سامان بھی ایوان صدر منتقل کر دیا گیا، سامان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی
جنوری
نیتن یاہو نے غزہ پر قبضے کی تجویز دی
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے قریبی ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو
دسمبر
شہید سلیمانی خطے میں صیہونی اور امریکی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ تھے:حماس
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:حماس کے کمانڈر اسماعیل رضوان نے کہا کہ شہید جنرل قاسم
جنوری
طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا
?️ 23 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر
جون
ڈیل کی بات کرنے والوں کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کا
اپریل
یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد
اکتوبر
مغربی کناے میں صیہونی درندہ صفت فوج کے ہاتھوں متعدد فلسطینی شہری اغوا
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی قابض فوج نے مغربی کنارے کے متعدد علاقوں پردہشتگردانہ کاروائیاں
دسمبر
یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے:جسٹس جواد حسن
?️ 29 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے، کسی کی جرات نہیں ہونی
اپریل