?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے ، بھارتی پائلٹ کو ایوارڈ دینا اپنی عوام کو خوش کرنا اور خفت مٹانا ہے ، شکست خوردہ بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا اپنا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ، بھارتی پائلٹ کو اعزاز سے نوازنا فوجی اصولوں اور اقدار کے بھی منافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو 2 بھارتی جہازوں کو دن میں مار گرایا ، جن میں سے ایک بھارتی مگ 21 طیارہ آزاد جموں و کشمیر کی حدود میں تباہ کیا گیا ، تباہ شدہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے پکڑا ، جس کو پھر جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا ، پائلٹ کو واپس بھیجنا دلیل ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان امن کا خواہاں ہے ۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایف 16 طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، بھارتی پائلٹ کی گرفتاری سے پہلے ایف 16جہاز گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے ، بین الاقوامی اور امریکی ماہرین نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے اسٹاک کا بغور جائزہ لیا ، جس کے بعد عالمی ماہرین اور امریکی حکام نے تصدیق کی کہ اس دن پاکستان کا کوئی ایف سولہ طیارہ نہیں گرا ۔
خیال رہے کہ 2019 میں پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو مشن میں ناکامی کے باوجود بھارت کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے ، نئی دہلی میں انعامات سے متعلق تقریب میں ابھی نندن نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند سے میڈل وصول کیا ، تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی شریک ہوئے ، ابھی نندن کو حال ہی میں ونگ کمانڈر سے گروپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے انہیں ’جرأت مندی کے مظاہرے‘ پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج ایک خطرناک موڑ کی طرف گامزن
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز اطلاع دی
مارچ
حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کر دیا
?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دسویں بارہویں
جون
سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں کیا جائے، چیف جسٹس
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے خلاف
جولائی
زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام
?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے
فروری
اتحادیوں کے پی پی پر سنگین الزامات
?️ 27 جون 2022سندھ(سچ خبریں)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ملک کے ‘اعلیٰ
جون
وفاقی کابینہ کا بھی فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے بھی 2017 میں دیے گئے
مئی
طوفان الاقصیٰ نے کیسے خطے میں امریکی اور صیہونی خواب چکنا چور کیے؟
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں: لبنان میں حماس کے نمائندے نے غزہ جنگ کی حقیقت
فروری
روسی صحافی کا جرمن چانسلر سے سوال: کیا آپ نے بھی اسرائیل سے صحافیوں کو قتل کرنے کا کہا ہے؟
?️ 12 اگست 2025روسی صحافی کا جرمن چانسلر سے سوال: کیا آپ نے بھی اسرائیل
اگست