🗓️
سوات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلے کی تیاری جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مومینٹم بن رہا ہے، کل پنجاب سندھ اور خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی رہائی اور رجیم چینج آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، آپ سب سے گزارش ہے پارٹی تنظیم کی طرف سے جو شیڈول جاری ہوتا ہے اس میں بھرپور شرکت کریں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ صوبائی صدور سے رابطہ کرکے تیاری کے لئے مزید ایونٹس بھی آرگنائزر کریں، اس کے ساتھ تعلیمی اداروں، بازاروں ،ویلیج کونسلز کے جرگوں میں تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے ٹیمیں بنانے سے لے کر قافلوں کی روانگی تک کی تمام چیزیں فائنل کرنے پر کام جاری رکھیں، فرنٹ سے لیڈ کرنے والے نوجوان جو قافلوں کے لیے رستے کلئیر کرتے ہیں وہ خاص طور پر اپنی ٹیموں کو موبالائز کرتے رہیں۔
مراد سعید کہتے ہیں کہ گزشتہ تین دن سے عسکری ذرائع ٹی وی پر بریکنگ نیوز کی شکل میں اپنی معصوم خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ پارٹی چیرمین اور پارٹی نے اس پرامن تحریک کی تیاریوں اور سوشل میڈیا سے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، لگے رہو، فرق محسوس ہو رہا ہے؟ بتایا تھا ناں فرق تو محسوس ہوگا، ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، دہشت گرد تو ہم ہیں نہیں پرُامن انداز میں آئین کی بحالی اور لیڈر کی رہائی کی تحریک چلا رہے ہیں لہذا پاور پلے میں ہر وہ آپشن استعمال ہوگا جو پرامن تحریکوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ نے مینڈیٹ چرایا، لیڈر کو ناحق جیل میں رکھا، خونی ملٹری ترمیم کرکے عدلیہ کو یرغمال بنایا، آخری آپشن عوامی احتجاج تھا لیکن سامنے سے گولیاں ماریں، ہماری طاقت عوام ہے، آئین ہمارا ہتھیار بھی ہے اور دفاع بھی ہے، ہم اپنی اس طاقت کے ساتھ لڑیں گے، ہماری جنگ آئین کی بحالی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہے، یہ تیاری جاری رہے گی، آپ سے تفصیلی بات پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی طرف سے جب لائحہ عمل دیا جائے گا یا کال دی جائے گی اس وقت ہوگی۔
مشہور خبریں۔
نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کیا ہے
🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ازسرنو
ستمبر
اسرائیل غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے ؟
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے امریکی اور صیہونی حکام کے حوالے سے
اکتوبر
ایران پر تل ابیب کے حملے کے منصوبے بے نقاب
🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کا دوسرا بڑا حملہ، جو 200
جنوری
میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی
دسمبر
2022 میں جنگ دنیا میں 43 ہزار افراد کی موت کا باعث بنی: اقوام متحدہ
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس تنظیم کی
مئی
اردن کا سعودی عرب پر سازش اور اقتصادی ناکہ بندی کا الزام
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:برسوں سے اردن کو مختلف سطحوں پر خاص طور پر اقتصادی
جنوری
ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں سیکٹروں افراد گرفتار
🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے متعدد صوبوں میں بیک وقت کاروائیوں کے
جون
مسرور بیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم
🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: جیو نیوز سمیت پاکستانی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق
اپریل