آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی۔ حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

?️

لاہور (سچ خبریں) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں وزیراعظم کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے، پاکستان کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور

?️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے

وادی اردن میں دو صہیونی فوجی کمانڈر ہلاک

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وادی اردن میں ہونے

ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر

محمود اچکزئی کا انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل محمود اچکزئی نے انتخاب

کورونا وائرس نے کاروبار کو متاثر کیا: وزیر خارجہ

?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ

Velicia Huston On growing up and growing older in Hollywood

?️ 10 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

روس کے خلاف پابندیاں پاگل پن ہے

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:   وینزویلا کے صدر نکولس مادورو یوکرین کے بحران پر اپنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے