?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو پیش کیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق ایف آئی اے کی درخواست پر ان کیمرا سماعت کی۔
سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کے حوالے سے کیس لگا ہوا تھا، آج ساتواں دن ہے، عدالت نے شاہ محمود قریشی کا مزید تین دن کا ریمانڈ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر سیاسی کیس ہے، سائفر وزارت خارجہ میں موجود ہے اس پر انکار نہیں ہوا، شہباز شریف نے سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا، ہمارے ملک کی سلامتی پر حملہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جرم میں ملوث ہیں، ان کو مدعی بنا دیا، ملک کی سلامتی اور تحفظ حکمران کی ذمے داری ہے۔
یاد رہے کہ 19 اگست کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا اور انہیں سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کردیا گیا تھا۔
ان کی گرفتاری کے اگلے روز اسلام آباد کے مقامی مجسٹریٹ نے انہیں ایک روز کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا تھا۔
جس کے بعد اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا جس کے بعد آج انہیں ایک پھر خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی ار) میں شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات 5 (معلومات کا غلط استعمال) اور 9 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 7 مارچ 2022 کو اس وقت کے سیکریٹری خارجہ کو واشنگٹن سے سفارتی سائفر موصول ہوا، 5 اکتوبر 2022 کو ایف آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی میں مقدمہ درج کیا گیا اور بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے معاونین خفیہ کلاسیفائیڈ دستاویز کی معلومات غیرمجاز افراد کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے میں درج ایف آئی آر میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور ان کے معاونین کو سائفر میں موجود معلومات کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرکے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر اپنے ذاتی مفاد کے حصول کی کوشش پر نامزد کیا گیا ہے۔
سائفر کے حوالے سے کہا گیا کہ ’انہوں نے بنی گالا (عمران خان کی رہائش گاہ) میں 28 مارچ 2022 کو خفیہ اجلاس منعقد کیا تاکہ اپنے مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے جزیات کا غلط استعمال کرکے سازش تیار کی جائے‘۔
مقدمے میں کہا گیا کہ ’ملزم عمران خان نے غلط ارادے کے ساتھ اس کے وقت اپنے پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان کو اس خفیہ اجلاس میں سائفر کا متن قومی سلامتی کی قیمت پر اپنے ذاتی مفاد کے لیے تبدیل کرتے ہوئے منٹس تیار کرنے کی ہدایت کی‘۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ وزیراعظم آفس کو بھیجی گئی سائفر کی کاپی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے جان بوجھ کر غلط ارادے کے ساتھ اپنے پاس رکھی اور وزارت خارجہ امور کو کبھی واپس نہیں کی۔
مزید بتایا گیا کہ ’مذکورہ سائفر (کلاسیفائیڈ خفیہ دستاویز) تاحال غیر قانونی طور پر عمران خان کے قبضے میں ہے، نامزد شخص کی جانب سے سائفر ٹیلی گرام کا غیرمجاز حصول اور غلط استعمال سے ریاست کا پورا سائفر سیکیورٹی نظام اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے خفیہ پیغام رسانی کا طریقہ کار کمپرومائز ہوا ہے۔‘
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ’ملزم کے اقدامات سے بالواسطہ یا بلاواسطہ بیرونی طاقتوں کو فائدہ پہنچا اور اس سے ریاست پاکستان کو نقصان ہوا۔‘
ایف آئی اے میں درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ’مجاز اتھارٹی نے مقدمے کے اندراج کی منظوری دے دی، اسی لیے ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد پولیس اسٹیشن میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 اور 9 کے تحت تعزیرات پاکستان کی سیکشن 34 ساتھ مقدمہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشنل خفیہ معلومات کا غلط استعمال اور سائفر ٹیلی گرام (آفیشل خفیہ دستاویز)کا بدنیتی کے تحت غیرقانونی حصول پر درج کیا گیا ہے اور اعظم خان کا بطور پرنسپل سیکریٹری، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر ملوث معاونین کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔‘
ایف آئی اے اس وقت اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سفارتی سائفر کی گمشدگی پر تحقیقات کر رہی ہے، جس کو انہوں نے اپنی حکومت کے خاتمے کے لیے ’بیرونی سازش‘ کے طور پر پیش کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم
?️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی
ستمبر
غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر
فروری
سعودی اتحاد کو یمن میں ایک اور شکست
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ تعز کے جنوب میں سعودی اتحاد کو اس
مارچ
پاکستان کی صورتحال اور اسلام آباد واشنگٹن تعلقات پر اس کے اثرات کے بارے میں جان بولٹن کا دعویٰ
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، جنہوں نے
مئی
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار کے مطابق عرب ممالک ایک وسیع منصوبے کے تحت
جنوری
خیبر پختونخواہ میں بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگے
?️ 12 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں
ستمبر
صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی
مئی
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
?️ 22 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان
جولائی