🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت کی گئی ہے۔آصف زرداری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہرلائن عبور کر رہا ہے۔اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی،اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے،سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت بھی اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔
1947سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا۔دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا،ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے ، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات پر ردعمل دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے ادارے اور افسر کیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے، ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے، وردی پوش اہلکاروں کے ذریعے غیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجود ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اگر مفاد پرستوں کی جانب سے فضول الزامات کے ذریعے اس کے عہدے داروں کی عزت، حفاظت اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے تو یہ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔ ادارے اور اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک ہیں، یہ عمل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے
🗓️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے
جنوری
صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ کا حالیہ ڈرون حملہ کیسا تھا؟صیہونی اخبار کا اعتراف
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد
اکتوبر
مغربی پٹی نے غزہ کا ساتھ کیسے دیا؟
🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کا وحشیانہ رویہ
اکتوبر
یمن کی سرزمین پر امریکہ اور انگلستان کی نئی جارحیت
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے یمن کے مختلف صوبوں میں امریکہ اور
جنوری
سینئر ربی نے صیہونیوں سے مخاطب ہوکر کہا: اب ہتھیار اٹھا لو
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی صیہونی حکومت کی پے درپے جارحیت کے جواب میں
مئی
ایک ہفتے میں غزہ میں کیا کیا؟؛صیہونی حکومت کا اعتراف
🗓️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
بلوچستان: دہشت گردوں کے حملے سے ایک جوان شہید ، 3 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 14 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشت گروں نے ایف سی
اگست
مسلح ڈرونز بھی اسرائیل کو نہین بچا سکتے: حماس
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سرکاری ترجمان عبداللطیف القانوع نے
ستمبر