?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری کو کرپشن الزامات کے سلسلے میں ایک اور کیس میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
پریزائیڈنگ جج محمد بشیر نے انہیں پارک لین کیس کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ اس سے ایک روز قبل ہی جج محمد بشیر نے سابق صدر اور دیگر ملزمان کو ٹھٹہ واٹر سپلائی کرپشن ریفرنس میں بھی طلب کیا تھا۔
آصف زرداری کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ ارشد تبریز نے سپریم کورٹ کے اس حالیہ حکم امتناع کا حوالہ دیتے ہوئے سمن کو چیلنج کیا جس میں عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالتوں کو کرپشن ریفرنسز کے حتمی فیصلے سے روک دیا ہے۔
تاہم جج محمد بشیر نے سمن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت عظمیٰ کا حکم امتناع حتمی فیصلے کرنے سے روکتا کرتا ہے، کارروائی جاری رکھنے سے نہیں۔احتساب عدالت نے 20 دسمبر کو آصف زرداری کے ساتھ یونس قدوائی، حسین لوائی، اقبال خان نوری، محمد اقبال، خواجہ انور مجید، عبدالغنی مجید، ایم فاروق عبداللہ اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
آصف علی زرداری پر یہ الزام ہے کہ وہ ’ایم/ایس پارتھینن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم/ایس پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے ذریعے قرض میں توسیع اور اس کے غلط استعمال‘ میں ملوث ہیں۔
4 جولائی 2019 کو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کے الزام پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
ریفرنس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ’ملزمان پر مبینہ طور پر پارتھینن پرائیویٹ لمیٹڈ، پارک لین پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے حاصل کردہ مالی سہولت میں خورد برد اور جعلی بینک اکاوئنٹس کے ذریعے بدعنوانی کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو مبینہ 3 ارب 77 کروڑ کا نقصان پہنچا‘۔
اس کے علاوہ اسی عدالت نے رینٹل پاور پروجیکٹس (آر پی پیز) کرپشن ریفرنسز میں بھی ملزمان کو طلب کر رکھا ہے۔
سماعت کے دوران سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے وکیل ایڈووکیٹ تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔
جب جج نے ان سے راجا پرویز اشرف اور دیگر ملزمان کی بریت کے لیے زیر التوا درخواست پر دلائل دینے کرنے کا کہا تو ایڈووکیٹ ارشد تبریز نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹس کو فیصلے سنانے سے روک دیا ہے، اس لیے بریت کی درخواست پر دلائل بے سود مشق ہوگی۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے آئندہ سماعت 14 دسمبر کو مقرر کردی۔


مشہور خبریں۔
ہماری وجہ سے اب تک زلنسکی زندہ اور اقتدار میں ہے:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے یوکرینی صدر
مارچ
پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف تاریخی شراکت داری کیلئے تیار ہے، بلاول بھٹو
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ
جولائی
روسی شخص نے خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: روسی خلا باز اولیگ کونونینکو نے خلا میں سب سے
فروری
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
وزیر اعظم کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم نے دونوں
اپریل
طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ
ستمبر
نفرت انگیز دنیا
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے
جون
نجی شعبہ کی ترقی کے عمل میں بھی تیزی لائی جائے . آئی ایم ایف
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اصلاحات کے
اکتوبر