?️
مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمودالحسن کی سربراہی میں ملاقات کی ، جس میں جے یو آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت اور آل جموں و کشمیر جے یو آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر قاضی محمود الحسن نے کہا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا جب کہ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے الیکشن سے قبل تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ، انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی جس کے دوران ن لیگ سے علحیدگی کا اعلان کیا، ملاقات میں وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے ، سردار اکبر خان نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کی منشور پر اعتماد کا اظہار بھی کیا جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارویں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے ، امیدوار 21 جون شام 4 بجےتک کاغذات نامزدگی داخل کروا سکتے ہیں، 26 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 27 جون تک اعتراضات داخل کروائے جا سکیں گے، 2 جولائی تک کاغذات کی واپسی ہو سکے گی، 3 جولائی کوامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں ہوگی، اور امیدارواں کو انتخابی نشانات 4 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
سیالکوٹ واقعہ پر پولیس کی جانب سے اہم انکشافات
?️ 5 دسمبر 2021سیالکوٹ ( سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے
دسمبر
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
گلزار صاحب نے پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا، عدنان شاہ ٹیپو
?️ 20 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
مظلوم کشمیری عوام مسلسل بھارت کے غیر قانونی تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، حریت کانفرنس
?️ 13 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا
?️ 10 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ
مئی
صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر
اکتوبر
لبنانی وزیر اطلاعات کا استعفیٰ؛ سعودی عرب کی ایک اور شکست
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے39 دنوں تک اپنی تمام سیاسی، سفارتی، میڈیا اور
دسمبر
بلوچستان: تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آج دوبارہ کھولا جائے گا
?️ 8 اپریل 2023بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال
اپریل