آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی مارچ کے دوران تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بری کر دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،فیصلے کے مطابق شواہد ناکافی ہونے کی بنیاد پر عدالت نے بریت کی درخواست منظور کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف اور مرزا عاصم نے بریت کی درخواست پر دلائل دئیے تھے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کئے تھے۔عمران خان کے خلاف تھانہ سہالا، لوہی بھیر اور تھانہ بارہ کہو میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ 20مارچ کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مزید 2 کیسز میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید سمیت 11 ملزمان کو بری کردیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رابجھا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ بارہ کہو میں درج 2 مقدمات میں عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی، پرویز خٹک، شیریں مزاری، اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز سمیت 11 ملزمان کو بری کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، ملزمان کی جانب سے سردار مصروف خان اور آمنہ علی نے دلائل دئیے تھے۔ریمارکس میں واضح کیا گیا کہ عمران خان و دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیاتھا عمران خان و دیگر کے خلاف کیس چلانے کیلئے ریکارڈ ناکافی قرار دیاگیاتھا۔پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کیا گیا ریکارڈ عمران خان و دیگر ملزمان پر جرم ثابت کرنے کیلئے مضبوط نہیں، عمران خان و دیگر ملزمان کو دونوں مقدمات میں بری کر دیاگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال

?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران

صہیونی فوج کی آپسی جھڑپیں؛ 8 اہلکار زخمی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اڈے پر صہیونی فورسز کے

بیوروکریسی نگران حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، وزیر اطلاعات بلوچستان

?️ 25 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ

غزہ جنگ سے صیہونیوں کو کیا ملا ہے؟فوجی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: ایک فوجی ماہر نے 4000 فلسطینی مجاہدین کی ہلاکت کے

قومی ہیرو کا ملک میں بےمثال استقبال

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں ہفتے کی رات اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

عرب ممالک اپنے مخالفین کو دبانے کے لیئے اسرائیلی جاسوسی نطام کا استعمال کرتے ہیں، اہم انکشاف

?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  عرب ممالک کے بارے میں اہم انکشاف ہوا

گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں صہیونیوں کی شرمناک ناکامی کی نشانی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر

امریکہ افغانستان میں اپنا من پسند سیاسی نظام مسلط کرنے کی کوشش میں ہے:طالبان

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے