?️
لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما ومشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے۔
اپنے بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ آرمی چیف کا ٹرمپ سے ملنا مس ٹائمنگ ہے، ماضی کی عالمی سفارتی غلطیاں نوشتہ دیوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی بحران نئے خطرات پیدا کرے گا۔تحریک انصاف کے رہنما و مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف خوشامد چھوڑ کر ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کی ہمت پیدا کریں، اقتدار کیلئے خوشامد کے بجائے قیدی نمبر 804 بن جانا کہیں بہتر ہے، شہباز شریف خوشامد ضرور کریں مگر ملکی و قومی مفادات کا بھی خیال رکھیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ نے کہا کہ شہباز شریف کے نوبل انعام یافتہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر براہِ راست حملہ کیا، صدر ٹرمپ نے 8 مرتبہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل میں ثالثی کے بجائے معصوم شہریوں پر حملے کئے جا رہے ہیں، جو مسلمانوں پر بم برسائے اسے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا ناقابلِ فہم ہے، خوشامد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، شہباز شریف کیلئے یہ باعثِ شرم ہے۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عمران خان ایبسولوٹلی ناٹ پالیسی کی بدولت عوام کے دلوں میں بسا ہوا ہے، انہوں نے کبھی امتِ مسلمہ کے خون کا سودا نہیں کیا، عمران خان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کی عزت، وقار اور سربلندی کیلئے سوچا۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق بیان
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کا دھڑن
مئی
کسانوں کو 18 سو ارب روپے کے قرضہ جات دیے جائیں گے، شہباز شریف
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بغداد دورہ کا امکان
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے عراقی اخبار المادی
جولائی
سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب کے نظام میں ایک اور نئی تبدیلی
اپریل
وائٹ ہاؤس کا روس کو انتباہ
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اُس بیان
ستمبر
اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما
?️ 6 ستمبر 2025 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما شام کے
ستمبر
وعدہ صادق کی تکمیل؛ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو صہیونیوں کی بڑی شکست کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت نے بالآخر جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا،
جنوری
ہم غزہ کے المیے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے: ہیرس
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم
جولائی