آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پینٹاگون میں اعزازی کارڈن حاصل کریں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پینٹاگون میں سرکاری دورے کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن اعزازی کارڈن کی میزبانی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق سرکاری تقریب کے بعد میڈیا بریفنگ نہیں ہوگی جبکہ تقریب میں میڈیا کو محدود تعداد میں مدعو کیا گیا ہے۔

امریکا میں یہ تقریبات بین الاقوامی خیر سگالی کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ یہ اعزازی کارڈن امریکی صدر، نائب صدر، قانونی تقرریوں، امریکی فوج کے جنرل یا فلیگ افسران کے ساتھ ساتھ ان عہدوں کے مساوی غیر ملکی معززین کے لیے مخصوص ہے۔

رواں سال اپریل میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی پینٹاگون آمد پر امریکی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ ملاقات ہوئی تھی، جہاں بھارتی وزیر دفاع کو بھی اعزازی کارڈن سے نوازا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت امریکی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں واشنگٹن میں موجود ہیں، تاہم پاکستان سفارت خانے نے آرمی چیف کی سفری مصروفیات کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا۔

دیگر ذرائع نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے علاوہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ڈی ہینس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کی ملاقات متوقع ہے۔

حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ پاکستانی حکام کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ون آن ون ملاقات متوقع ہے، لیکن امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے امکانات بہت کم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی، چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ملٹری آپریشن بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود ہیں، آرمی چیف امریکا روانگی سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کے امن دستے سے بھی ملاقات کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے امور میں دلچسپی رکھنے والے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ارکان سے ملاقات کے بعد 5 اکتوبر 2022 کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، ابتدائی معلومات کے مطابق آرمی چیف امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے لیکن اگر وہ بدھ کو روانہ ہوتے ہیں تو اس دورے کے بہت کم امکانات ہیں۔

مشہور خبریں۔

الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں ہماری اولین ترجیح ہے

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو

امریکہ میں خانہ جنگی کے بڑھتے خطرات

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی

صیہونی میڈیا کا سعودی مخالف موقف

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار نے ایک تجزیے میں امریکی حکومت اور صیہونی

طالبان رہنما: امریکی قبضے کے خاتمے سے افغانستان میں سلامتی بحال ہو جائے گی۔ فلسطین بھی آزاد ہو جائے گا

?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلا اور امریکی قبضے

امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: شام کے نئے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ

متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک

شہباز گل نے پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے

?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ

پانچ سالہ امریکی سیاہ فام بچہ نسل پرستی کاشکار

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کی پولیس نے 5 سالہ سیاہ فام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے