?️
لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔
ڈان نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون راولپنڈی ارشد محمود کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی مری تعینات کردیا گیا۔
اس میں کہا گیا ہے محمد عثمان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن لاہور، ڈسٹرکٹ افسر اسپیشل برانچ گوجرانوالہ ہاشم محمود کو ڈی ایس پی وزیرآباد جبکہ ڈی ایس پی انٹیلیجنس لاہور ریحان جمال کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سبزہ زار لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز کینٹ لاہور محمد اشفاق رانا کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد لاہور اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد لاہور زکریا یوسف کو ڈی ایس پی آپریشنز گلشن راوی لاہور تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائن لاہور محمد افضل کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ لاہور تعینات کردیا گیا، ڈی ایس پی سیکیورٹی، دہشتگردی روک تھام لاہور مرزا ناصربیگ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجر پورہ لاہور جبکہ ڈی ایس پی موبائل ماڈل ٹاؤن لاہور زاہد حسین کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائن لاہور تعینات کردیا گیا۔
ان کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آرگنائزڈ کرائم راولپنڈی جاوید اقبال کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی کینٹ راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
جانسن جھوٹا اور مکار ہے: انگریز سیاستداں
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی سیاست داں نے ملک کے سابق وزیر اعظم
جون
فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے
مارچ
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
شام میں صیہونی ربی کا نیا مشن کیا ہے ؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ہافٹ ٹی وی چینل کے رپورٹر دیویر
جنوری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 15 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
?️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان
اکتوبر
بھارت کی جانب سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی
?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں
جون
سافٹ ویئر برآمدات میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑا
?️ 6 فروری 2021 اسلام آباد {سچ خبریں} سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری
فروری
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون