?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پائیدار ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینے کے لیے آئی اے ای اے کے اقدامات کوسراہا۔
ملاقات میں کینسر کی تشخیص اور علاج، زراعت، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بطور رکن آئی اے ای اے کےساتھ نتیجہ خیزاور باہمی طور پرشراکت داری کوبرقرار رکھا، آئی اے ای اے کے تعاون سے پاکستان نے جوہری توانائی کی پیداوار، صنعتی ترقی، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی۔
ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے پاکستان کے دیرینہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ آئی اے ای اے پاکستان کے ساتھ اسی جذبے سے کام کرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل مریانو گروسی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان طویل تعاون کی ایک تاریخ ہے، ڈی جی آئی اے ای اے کا دورہ جوہری ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال پر پاکستان اور آئی اے ای اے کی شراکت داری کو مزید گہرا کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران رافیل مریانو اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیمینارز میں شرکت اور جوہری توانائی پیدا کرنے والے مقامات کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے اقوام متحدہ کا ایٹمی نگران ادارہ ہے، جو ایٹمی ٹیکنالوجی کے محفوظ اور پرامن استعمال کو فروغ دینے کی عالمی کوششوں کی نگرانی کرتا ہے۔ پاکستان 1957 سے ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس کے تحفظات کے تحت ایک فعال سول نیوکلیئر پاور پروگرام کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور بائیڈن ایک ہی سکہ کے دو رخ:ایران
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران ڈائیلاگ کے دوسرے
مارچ
فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کو تاریخ پرکھے گی اور اپنا فیصلہ دے گی، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تبصرہ
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا
مئی
ایران پر اسرائیلی امریکی دہشت گردانہ حملے کے نتائج؛ مقاصد میں فتح یا ناکامی؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے نتائج
جون
کیا الیکسانڈر کی رہائی جامع مذاکرات اور جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی ؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے جامع مذاکرات کی
مئی
شریف خاندان کو پاکستان کے پاسپورٹ کی حرمت کا کوئی پاس نہیں
?️ 19 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
ستمبر
صیہونیوں کی اردن سے مغربی کنارے کو پرسکون کرنے کی درخواست
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:نیویارک میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں صیہونی
ستمبر
ڈالر کی قدر میں 2 روز سے جاری اضافے کا رجحان رک گیا، پاکستانی کرنسی 2.09 روپے مہنگی
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل 2 روز سے امریکی
اکتوبر
انتخابات میں لیکوڈ اور نیتن یاہو کا زوال جاری ہے
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اتوار کی شام چینل 12 کی طرف سے جاری کیے
اگست