?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ مذاکرات عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مثبت رہے ہیں اور اب تک کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔
آئی ایم ایف مشن کی سربراہی چیف ایوا پیٹرووا نے کی، جنہوں نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام (آر ایس ایف) کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔
ایک روز قبل آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ 37 ماہ کے ای ایف ایف پروگرام کے دوسرے جائزے اور 28 ماہ کے آر ایس ایف پروگرام کے پہلے جائزے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام کا نفاذ مضبوط ہے اور مجموعی طور پر حکام کے وعدوں سے ہم آہنگ ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے آج سعودی عرب سے آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ امور اب بھی زیرِ بحث ہیں، مگر ان کی نظر میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم یہ بات چیت آج رات اور ویک اینڈ تک آن لائن جاری رکھیں گے اور امید ہے کہ اگلے ہفتے کے شروع میں، جب میں، اسٹیٹ بینک کے گورنر اور سیکریٹری خزانہ واشنگٹن میں ہوں گے، تو عملے کے سطح کے معاہدے کو مکمل کر لیں گے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ نے سعودی وفد کے دورے کو بروقت قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے اور موجودہ سرمایہ کاروں کے لیے بہتر کاروباری ماحول یقینی بنانے کا موقع ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاشی وژن کی تفصیلات بھی بیان کیں، جن میں دو اہم ترجیحات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح ٹیکس کی اصلاحات ہیں اور تسلیم کیا کہ کاروباری طبقہ باضابطہ شعبے میں اضافی بوجھ برداشت کر رہا ہے کیونکہ معاشرے کے دیگر طبقات اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ دوسری ترجیح ڈیجیٹل سفر اور نان کیش معیشت کی جانب پیش قدمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں کیونکہ پاکستان کی 40 سے 50 فیصد معیشت غیر دستاویزی ہے۔
ڈیجیٹل نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جتنا ہم کیش لیس معیشت اور ڈیجیٹل نظام کی طرف بڑھیں گے، اتنا ہی ہم معیشت کو دستاویزی اور باضابطہ بنانے میں مدد دیں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا
?️ 8 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، سیکریٹری آئی ٹی
?️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی
جنوری
اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون فراہم کرے گا
?️ 28 اکتوبر 2025 اردن غزہ میں کوئی فوج نہیں بھیجے گا، صرف تربیت و تعاون
اکتوبر
پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
مئی
بحیرہ احمر میں طاقت کا مظاہرہ؛ آئزن ہاور کو یمنیوں نے کیسے بھگایا ؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں:سال 2024 کو مزاحمت کے عظیم سرپرائزز کا سال بھی کہا
جون
ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو
?️ 7 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
مارچ
وکیل کی عدم موجودگی میں ملزم کے دفاع کے بیان کی اہمیت کم ہو جائے گی؟ عدالت
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
مراکش نے عالمی برادری سے غزہ میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا ہے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: ہزاروں مراکشی شہریوں نے ملک کے مختلف شہروں میں صیہونیت
جون