?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2022 میں جب ہم حکومت میں آئے تو فون کر کے ایل سی کھلوانی پڑتی تھی، اس وقت ہم اندرونی طور پر تقریباً ڈیفالٹ ہوچکے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے، وزارت خزانہ نے کہا ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کریں گے، اس وقت ہم جہاں آگئے ہیں یہ حیرت انگیز ریکوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فچ، اسٹینڈرڈ اینڈ پور، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا، مہنگائی 38 فیصد کے حساب سے اوپر جارہی تھی، آج وہ 4 فیصد پر آگئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے، ہم تجارتی خسارے کو روکیں گے، سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر شروع کی ہے، یہ 2028 تک مکمل ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے اندر ایکسپورٹ کی صلاحیت بڑھانے والے سیکٹرز پر ڈیوٹیز کو کم کیا، مشینیں ملک میں لانے کے لیے یہ اقدام کیا تاکہ ایکسپورٹ بڑھانے کی صلاحیت بڑھے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی شہادت
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:48 سالہ فلسطینی قیدی احمد ابو علی اسیر کی النقب جیل
فروری
ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹے گئے:وزیر اعظم
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے
ستمبر
کورونا پروگرام کے200 عرب ڈالر کہاں گئے؟
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی وفاقی واچ نے اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے
جون
غزہ استقامت کے کمانڈروں کے قتل کا منصوبہ ناکام: صہیونی تجزیہ نگار
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے متفقہ طور پر
مئی
عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر
مارچ
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا
جنوری
امریکہ میں پھانسی کا نئا طریقہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ایک وفاقی جج نے نائٹروجن گیس کا استعمال
جنوری
میرا کسی سے ذاتی مسئلہ لیکن قوم کے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
مئی