?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے، تمام اشیاء بشمول ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ ظلم ہوگا، حکمران طبقہ آخر کب تک عوام پر بوجھ ڈال کر جاگیر داروں کو بچاتا رہے گا؟
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نمائندے وائسرائے بن کر احکامات صادر کررہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت ہاتھ باندھے اور سر جھکائے ان کی تعمیل میں مصروف ہے، آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے، تمام اشیاء بشمول ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ ظلم ہو گا ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران طبقہ آخر کب تک عوام پر بوجھ ڈال کر جاگیر داروں کو بچاتا رہے گا ؟ عوام نہیں اشرافیہ پر بوجھ ڈالیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب محفوظ انسانی زون میں فلسطینیوں کو زندہ جلا کر مار رہا ہے، بے گھر ہونے والے شہریوں کو جان بوجھ کر شہید کیا جارہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سفاکیت اور درندگی کی ایسی مثالیں پوری انسانی تاریخ میں کم ہی ملتی ہیں۔
عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ رفح پر میزائلوں کی بارش میں جل کر راکھ ہوگیا، اقوام متحدہ یقیناً اپنی اس توہین پر خاموش رہنا ہی پسند کرے گی، مسلم حکمرانو کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔ دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی پرانی تقاریر کی ویڈیو شیئر کیں اور کہا کہ جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کر سکیں۔
آج بھی اس پہ دست شفقت رکھا جائے تو اس سے بھی زیادہ تعریفیں کرے گا۔ ایسے ڈائیلاگ بولے گا کہ میراثی اسکی دستار بندی کریں گے۔ اسکا کوئ نظریہ یا اصول نہیں۔ اقتدار صرف اقتدار کی ھوس ھے۔ ایجنڈا پاکستان نہیں اپنی ذات ھے۔ اپنے اقتدار کے بغیر اس کے ذہن میں پاکستان کا تصور بھی نہیں۔اپنے ان فرمودات کے مطابق آج عمران خان خود غدار ھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسطرح نہیں کہ جب چاہا وطن کی اساس پہ حملہ آور ھو جاؤ۔
سیاسی اختلافات کو وطن دشمنی بنا ڈالو۔ پھر معافی مانگ لو معصوم بن جاؤ پارٹی چھوڑ دو۔ کوئ روپوش ھو گیا۔ کوئ مفرور ھو گیا۔ کہاں گئے جو اسمبلی میں اگلی قطاروں میں بیٹھتے تھے وزیر مشیر تھے ۔ جن کی تکبر اور رعونت سے بھر ی تقاریر اسمبلی کے ریکارڈ میں محفوظ ھیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یاد کرو جب اقتدار میں تھے آرمی چیف باپ تھا ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا، ساری مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جیل بھیج دیا جلا وطن کر دیا ۔
اللہ نے حوصلہ دیا ھمت دی عزت رکھی۔ اور اللہ نے اقتدار عطا کی۔ دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرا م میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہاکہ محسن نقوی اور علی امین گنڈا پور کا پریس کانفرنس کرنا ایک بریک تھرو تو ہے، میں میٹنگ میں تھا جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے بھی تشریف لائے تھے، مجھے لگا کہ ہم ایک صحیح سمت میں جارہے ہیں، میٹنگ میں ملکی مسائل کو ایک اچھے طریقے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمہوریت اور سیاست کی معراج ہے کہ پبلک پالیسی کو دونوں زاویوں سے دیکھ کر آگے بڑھایا جائے، میٹنگ میں لچک ، ملکی مسائل بھی نظر آرہے تھے اور گفتگو بھی ہورہی تھی، یہ بڑی خوش آئند چیز ہے، امید ہے کہ اسی ڈائریکشن میں معاملات چلتے رہیں گے۔ اسی طرح بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو مہم چلاتے ہیں تو اس میں غیرذمہ داری آجاتی ہے، پاکستان نہیں کا لفظ کرنے سے عمران خان کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جائے گا، کیونکہ تبھی تک خان ہے جب تک پاکستان ہے، اس طرح کی تحریک ویسے ہی غیرمناسب ہے،تنقید کرنا ایک الگ بات ہے لیکن پاکستان سے متعلق مہم چلانا، غیرمناسب ہے۔
سیاسی تناؤ اس قدر آچکا ہے کہ گفتگو کرنے سے بھی عاری ہوگئے ہیں، پارلیمان کے اندر بھی گفتگو نہیں کرپاتے،سخت گفتگو پروگرامز میں بھی ہوجاتی ہے۔ ہمارے سیاسی معاشی مسائل ہیں جن سے نکلنے کی کوشش کررہے، سب سے نامراد چیز ناامید ی ہے۔
مشہور خبریں۔
شمالی شام اور عراق میں دو روز میں 22 جنگجو ہلاک
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48
نومبر
ڈالر کے ریٹ میں کمی
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا
اگست
مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا
?️ 3 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند جماعت بی جے پی کے
جون
اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ
مئی
الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک
اکتوبر
بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے رہا ہے: وزیر اعظم
?️ 23 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیکنالوجی میں پاکستان پیچھے
دسمبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ تشکیل دینے میں ناکامی کے
جون
پاور سیکٹر کے قرضوں کو کم کرنے کیلئے 4.5 ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط
?️ 21 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے توانائی کے شعبے میں بڑھتے
جون