🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ، آئندہ ماہ پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے، جس میں سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین ، آسٹرازنیکا اور فائزرویکسین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی، جون میں پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 10روز میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ ڈوزپاکستان پہنچ جائیں گی، اس دوران سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین پاکستان پہنچےگی جبکہ جون میں پاکستان کو کوویکس سے 2 بھاری کھیپ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جون میں کوویکس پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزرویکسین فراہم کرےگا جبکہ رواں ہفتے چین سے سائینو فارم کی 10لاکھ ڈوزپاکستان پہنچیں گی، چین سے آنے والی کورونا ویکسین کی پاکستان نے خریداری کی ہے۔
ذرائع وزارت صحت نے کہا کوویکس اوائل جون میں آسٹرازنیکا، اختتام پر فائزر فراہم کرے گا، پاکستان کو آسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوز کی دوسری کھیپ ملے گی تاہم کوویکس نے پاکستان کو فائزر ویکسین کی مقدار بارے آگاہ نہیں کیا۔
کوویکس نے ویکسین فراہمی کی حتمی تاریخ سےآگاہ نہیں کیا، فائزر ویکسین کی اسٹوریج، ترسیل کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، فائزر ویکسین کی سٹوریج کیلئے الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز دستیاب ہیں، جدید ریفریجریٹر منفی 80 سینٹی گریڈ پر ویکسین سٹوریج کے حامل ہیں۔کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی 1 لاکھ ڈوز کی کھیپ فراہم کر چکا ہے جبکہ اب تک پاکستان کورونا ویکسین کی1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ڈوز حاصل کر پایا ہے۔
مشہور خبریں۔
بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے
اپریل
فرانسیسی ریفائنریوں میں ہڑتال سے پٹرول پمپ تشنہ
🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی توانائی کمپنی ٹوٹل انرجی پر ہڑتال کے 9ویں دن
اکتوبر
غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کہاں تک پہنچی؟
🗓️ 10 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے زیر حراست
نومبر
ترکی کی کون سے کمزوری عراق کے ہاتھ میں ہے؟
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:عراق کے آبی وسائل کے وزیر نے عراق میں پانی کے
جون
شام پر حملہ خطے میں صیہونیوں کے قتل عام کا تسلسل
🗓️ 27 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت
فروری
خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ وجوہات
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل نیو دربند کے
جون
یورپ اور اسرائیل کے تعلقات پر فوری نظرثانی کرنے کی اپیل
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:اسپین اور جنوبی آئرلینڈ نے یورپی کمیشن سے کہا ہے کہ
فروری
عاطف اسلم کا فلسطینی عوام کے حق میں آواز بُلند کرنے کا مطالبہ
🗓️ 14 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینی عوام کے
مئی